ڈیفنس کلفٹن ریزیڈنٹس کمیٹی اور کونسل آف پروفیشنل کے زیر اہتمام کلفٹن دو تلوار سے ریلی نکالی گئی
کراچی۔۔۔یکم، مئی 2013ء
بدھ کی شام ایم کیوایم ڈیفنس کلفٹن زیزیڈنٹس کمیٹی اورکونسل آف پروفیشنل کے زیراہتمام انتخابی ریلی کاانعقادکیاگیاجوڈیفنس کلفٹن ریزیڈنٹس کمیٹی کے دفترواقعی دوتلوارکلفٹن سے شروع ہوکرکلفٹن ڈیفنس کے مختلف علاقوں سپرمارکیٹ،پنجاب کالونی،گذری،سعودی ایمبسی،کھڈامارکیٹ،سی ویونیو ،عبداللہ شاہ زمزمہ ،غازی اوردودریا کے راستوں سے ہوتی دوتلوارپرہی اختتام پذیرہوئی،موٹرسائیکلوں،کاروں،جیبوں اورسوزکیوں سمیت مختلف اقسام کی گاڑیوں پر سوارریلی کے شرکاء جن میں ڈیفنس کلفٹن کے عوام نے بڑی تعدادمیں شرکت کی جن میں بزرگ،خواتین بچوں خصوصاً نوجوان طلبہ وطالبات کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی بڑی تعدادمیں شامل تھیں اور جنہوں نے ہاتھوں میں ایم کیوایم کے پرچم اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کی تصاویر اٹھارکھی تھیں،ریلی کے شرکاء وقفے وقفے سے قائد تحریک جناب الطاف حسین اورمتحدہ قومی موومنٹ کے حق میں فلک شگاف نعرے لگارہے تھے۔ اس موقع پرکلفٹن ڈیفنس کے عوام کی جانب سے ایم کیوایم کی انتخابی ریلی کاپرجوش اندازمیں خیرمقدم کیاگیااورلوگوں نے وکٹری کانشانہ بناکرریلی کے شرکاء کوخوش آمدیدکیا۔ریلی کی قیادت ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن کنورخالدیونس،ڈیفنس کلفٹن سے ایم کیوایم کے نامزدحق پرست امیدواران برائے قومی وصوبائی اسمبلی،ڈیفنس کلفٹن ریزیڈنٹس کمیٹی اورکونسل آف پروفیشنل کے ارکان کررہے تھے۔