Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم، پیپلز پارٹی اور اے این پی کو طالبان دہشت گردوں کی جانب سے کھلی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، الطاف حسین کی ملتان میں ایم کیوایم لوئر پنجاب کے ذمہ داروں اور کارکنوں سے فون پر گفتگو


ایم کیوایم، پیپلز پارٹی اور اے این پی کو طالبان دہشت گردوں کی جانب سے کھلی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، الطاف حسین کی ملتان میں ایم کیوایم لوئر پنجاب کے ذمہ داروں اور کارکنوں سے فون پر گفتگو
 Posted on: 4/28/2013
ایم کیوایم، پیپلز پارٹی اور اے این پی کو طالبان دہشت گردوں کی جانب سے کھلی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، الطاف حسین
آخر نگراں حکومت، الیکشن کمیشن، فوج اور عوام کے تحفظ کے ذمہ دار سیکوریٹی کے ادارے کہاں ہیں؟ وہ کھلی دہشت گردیوں کا نوٹس کیوں نہیں لے رہے ہیں؟
طالبان کی جانب سے جن سیاسی و مذہبی جماعتوں کو جلسہ جلوس کرنے کی آزادی ہے وہ منی طالبان جماعتیں ہیں
یہ باقیماندہ ملک کو بھی تباہی و بربادی کے راستے پر لیجانا چاہتے ہیں، عوام ملک کے دوستوں اور دشمنوں میں تمیز کریں
کیا عوام ایسی جماعتوں کو ووٹ دینگے جو دہشت گردی اور دھماکے کرکے معصوم شہریوں کا خون بہانے والے اور بچیوں کے اسکول اڑانے والے طالبان کی حمایت کررہی ہیں؟ 
جب تک ہمارے جسم میں جان ہے ہم جدوجہد کرتے رہیں گے اور ظالم و باطل قوتوں کے آگے سرنگوں نہیں کرینگے
ملتان میں ایم کیوایم لوئر پنجاب کے ذمہ داروں اور کارکنوں سے فون پر گفتگو
ملتان ۔۔۔28، اپریل2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ،پیپلزپارٹی اوراے این پی کوطالبان دہشت گردوں کی جانب سے کھلی دہشت گردی کانشانہ بنایاجارہاہے،آخرنگراں حکومت، الیکشن کمیشن، فوج اورعوام کے تحفظ کے ذمہ دار سیکوریٹی کے ادارے کہاں ہیں؟ اوروہ ان کھلی دہشت گردیوں کانوٹس کیوں نہیں لے رہے ہیں؟انہوں نے یہ بات ملتان میں ایم کیوایم لوئرپنجاب کے ذمہ داروں اورکارکنوں سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے عوام دیکھ رہے ہیں کہ معتدل مزاج اورروشن خیال جماعتوں ایم کیوایم ، پیپلزپارٹی اوراے این پی جو قائداعظم اورعلامہ اقبال کے وژن پر یقین رکھتی ہیں، انہیں طالبان کی جانب سے کھلی دھمکیاں دی جارہی ہیں اوربم دھماکے کرکے ان لبرل جماعتوں کے عہدیداروں،کارکنوں اور ہمدردوں کو شہیدکیاجارہاہے جبکہ باقی سیاسی ومذہبی جماعتوں کوجلسہ جلوس کرنے کی آزادی دی جارہی ہے جواس بات کاثبوت ہے کہ یہ جماعتیں منی طالبان جماعتیں ہیں۔پاکستان پہلے ہی ٹوٹ چکاہے اور یہ باقیماندہ ملک کوبھی تباہی وبربادی کے راستے پرلیجاناچاہتے ہیں۔عوام کوچاہیے کہ وہ ملک کے دوستوں اوردشمنوں میں تمیز کریں ۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیااب بھی عوام ایسی جماعتوں کوووٹ دینگے جودہشت گردی اوردھماکے کرکے معصوم شہریوں کا خون بہانے والے اوربچیوں کے اسکول اڑانے والے طالبان کی حمایت کررہی ہیں؟جوملک کوپتھرکے دورمیں لیجاناچاہتی ہیں؟جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم فرقہ واریت اورمذہبی انتہاپسندی کے خلاف ہے ،وہ لکم دینکم ولی الدین، اورلااکراہ فی الدین پریقین رکھتی ہے اور عوام میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی اورمذہبی رواداری کیلئے سب سے زیادہ سرگرم ہے اسی لئے وہ طالبان کے نشانہ پر سرفہرست ہے لیکن ہم مایوس نہیں ہیں اورتمام ترقربانیاں دینے کے باجوداپنے مشن ومقصدکیلئے جدوجہد کررہے ہیں،کل بھی ظلم سہہ رہے تھے ،آج بھی ظلم سہہ رہے ہیں اورجب تک ہمارے جسم میں جان ہے ہم جدوجہدکرتے رہیں گے اورظالم وباطل قوتوں کے آگے سرنگوں نہیں کریں گے۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم لوئرپنجاب کے تمام کارکنوں اورذمہ داروں سے کہاکہ وہ ہرگز مایوس نہ ہوں اورثابت قدمی کے ساتھ جدوجہدجاری رکھیں اورانتخابات میں ہارجیت کی فکرکرنے کے بجائے ہمت وحوصلے کے ساتھ تحریک کاپیغام پھیلاتے رہیں ،اللہ تعالیٰ صبرواستقامت کے ساتھ جدوجہدکرنے والوں کوہی فتح وکامرانی عطاکرتاہے۔ اس موقع پرایم کیوایم لوئر پنجاب کے ذمہ داروں اورکارکنوں نے کراچی میں دھماکے میں کارکنوں اورہمدردوں کی شہادت پرجناب الطاف حسین سے تعزیت کااظہارکیااورانہیں یقین دلایاکہ وہ اس دہشت گردی سے ہرگزمایوس نہیں ہونگے اورتمام ترمظالم کے باوجوداپنی جدوجہدجاری رکھیں گے۔

12/23/2024 10:48:36 AM