سچ کو جھوٹ بیان کرنے والے صحافی حضرات کو راہ ہدایت کیلئے الطاف حسین کی دعا
ظلم کو ظلم کہنے والے صحافی، اینکر پرسن، دانشوروں، قلمکاروں کو الطاف حسین کا خراج تحسین
نوابشاہ ۔۔۔27، اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ظلم کو ظلم کہنے والے اینکرپرسن ، صحافی حضرات ، قلمکاروں ،لکھاریوں اور دانشوروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ نوابشاہ کے میونسپل اسکول گراؤنڈ میں انتخابی جلسہ عام کے شرکاء سے اپنے خطاب کے دوران ایک موقع پر جناب الطاف حسین نے صحافیوں ، اینکر پرسنز ، دانشوروں کو مخاطب کیا اور کہا کہ جو صحافی حضرات سچ کو جھوٹ بیان کررہے ہیں میں ان کیلئے دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں ہدایت دے اور سیدھی راہ دکھائے ۔ (آمین)