Home
 
Altaf Hussain
 
English News
 
Urdu News
Sindhi News
Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
Events
Blogs
Fikri Nishist
Study Circle
Songs
Videos Gallery
Manifesto 2013
Philosophy
Poetry
Online Units
Media Corner
RAIDS/ARRESTS
About MQM
Social Media
Pakistan Maps
Education
Links
Poll
Web TV
Feedback
KKF
Contact Us
بم دھماکے میں کارکنان کی شہادت پرالطاف حسین کارابطہ کمیٹی ، مختلف شعبہ جات کے ارکان اور شہداء کے لواحقین سے اظہارتعزیت
Posted on: 4/25/2013
لندن۔۔۔25 ،اپریل2013 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے شہریوں سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ دہشت گردی کے واقعات سے تحفظ کیلئے ہرممکن احتیاط سے کام لیں ، اپنے علاقوں میں مشکوک افراد، گاڑیوں اور اشیاء کے قریب جانے سے گریز کریں اور اس کی اطلاع فوری طور پر پولیس وانتظامیہ کو دیں۔ یہ بات انہوں نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی اور مختلف تنظیمی شعبہ جات کے ارکان سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے ذمہ داروں سے گفتگو کرتے ہوئے نصرت بھٹو کالونی میں واقع ایم کیوایم کے الیکشن کے باہر بم دھماکے میں ایم کیوایم کے کارکنان کی المناک شہادت پرگہرے دکھ اورافسوس کا اظہار کیااور ان سے دلی تعزیت کی ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ دہشت گردی، فون چھینے جانے ، ڈکیتیوں اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کی وجہ سے ہی کراچی کے عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت شہرکے مختلف علاقوں میں بیریئرز لگائے تھے اور ان بیرئیرز کی وجہ سے جرائم اور دہشت گردی کی وارداتوں میں بھی خاطر خواہ کمی آگئی تھی تاہم گزشتہ دنوں ان بیرئیرز کو توڑ کر شہریوں کو مکمل طور پر دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔
جناب الطاف حسین نے کہا کہ ان حالات میں جبکہ ریاستی ادارے عوام کاتحفظ کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں اور دہشت گرددندناتے پھررہے ہیں میں شہریوں سے دردمندانہ اپیل کرتا ہوں کہ وہ دہشت گردی کے پے درپے واقعات کے پیش نظر ہوشمندی کا مظاہرہ کریں، چوکس رہیں اور دہشت گردی کے واقعات سے تحفظ کیلئے ہرممکن احتیاط سے کام لیں ۔ ایم کیوایم کے کارکنان وہمدرد عوام اپنے علاقوں میں اجنبی موٹرسائیکل، کار، ڈبل کیبن گاڑی ، دیگرگاڑیوں اور افراد پر کڑی نظر رکھیں ، مشکوک افراد، گاڑیوں ، تھیلے یا دیگر اشیاء کے ہرگز قریب نہ جائیں اور ان سے دوررہیں اور اس کی اطلاع فوری طورپر پولیس وانتظامیہ کو دیں ۔ جناب الطاف حسین نے مزید کہاکہ دہشت گرد عناصر بے گناہ شہریوں کو اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں لہٰذا عوام دہشت گردی کے ممکنہ خطرے سے بچنے کیلئے اپنے اپنے علاقوں میں سڑکوں اور چوراہوں پر بیٹھنے سے گریز کریں ۔ انہوں نے ایم کیوایم کے ذمہ داران اور شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلندفرمائے ، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اور سوگوارلواحقین کو یہ المناک صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطافرمائے ۔(آمین)
12/12/2024 2:56:19 AM
جنرل فیض حمید بہانہ ہیں ،عمران خان اصل نشانہ ہیں الطاف حسین
...
10 Dec 2024
ایم کیوایم کے یوم شہداکے موقع پر کراچی اورحیدرآبادمیں پولیس ورینجرز ک
...
10 Dec 2024
ایم کیوایم کی جانب سے یوم شہداپر ناکہ بندی، ظلم وتشدداورمتعددذمہ دارو
...
09 Dec 2024
آمرانہ اورفاشسٹ حکومت نے 9دسمبر کو ایم کیوایم کو یوم شہدا منانے سے رو
...
06 Dec 2024
ایم کیوایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین کی والدہ ماجدہ محترمہ خورشید
...
04 Dec 2024
پاکستان میں مکمل طورپرغیراعلانیہ مارشل لا ء لگ چکاہے ۔عوام تک حقائق ک
...
02 Dec 2024
فوج نے ایک مرتبہ پھر اپنے ہاتھ معصوم ونہتے عوام کے خون سے رنگ لیے
...
27 Nov 2024
آرمی چیف جنرل عاصم منیر، کورکمانڈرز اور آپریشنل کمانڈرزحالات کی نزاکت
...
25 Nov 2024
نصیب اللہ بادینی سمیت تمام لاپتہ افراد کوبازیاب کیا جائے. الطاف حسین
...
24 Nov 2024
ایم کیوایم اوورسیز ساؤتھ افریقہ کی تنظیم نوکردی گئی۔ محمدرضی کو ایم ک
...
22 Nov 2024
Muttahida Quami Movement (MQM) Copyright © 2014 (ver 3.0)
Home
Videos Gallery
Links
KKF
Feedback
Altaf Hussain
Photo Gallery
Study Circle
Online Units
Media Corner
News Archive
Manifesto 2013
Fikri Nishist
Songs
Social Media
Urdu News
Philosophy
Poetry
Education
Web TV
Events
RAIDS/ARRESTS
Poll
Pakistan Maps
Contact us