ایم کیوایم کے زیراہتمام جمعہ 26 اپریل سہ پہر تین بجے نوابشاہ میونسپل ہائی اسکول گراؤنڈ شہداد پور روڈ میں جلسہ عام منعقد کیا جائیگا
جلسہ عام سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین ٹیلیفونک خطاب کریں گے
نوابشاہ میں ایم کیوایم کے جلسہ عام اورقائدتحریک جناب الطا ف حسین کے خطاب کے سلسلے میں تیاریوں کاسلسلہ جاری ہے
کراچی:۔۔۔25 اپریل2013 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام جمعہ26؍اپریل سہ پہرتین بجے نوابشاہ میونسپل ہائی اسکول گراؤنڈ شہدادپورروڈپرجلسہ عام کاانعقادکیاجائیگاجس سے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین لندن سے ٹیلیفونک خطاب کریں گے ۔ جلسہ عام میں نوابشاہ شہراوراس کے گردونواح کے علاقوں کے رہائشی عوام خصوصی طورپرشرکت کریں گے،نوابشاہ میونسپل اسکول گراؤنڈشہدادپورروڈپرجلسہ عام سے جناب الطاف حسین کے خطاب کیلئے تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے اوراس سلسلے میں نوابشاہ کے عوام وکارکنان میں جوش وخروش پایاجارہاہے۔