Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں پیپلز چورنگی پر بم حملے میں ایم کیوایم کے کارکنوں کی شہادت پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے فون پر تعزیت کی


صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں پیپلز چورنگی پر بم حملے میں ایم کیوایم کے کارکنوں کی شہادت پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے فون پر تعزیت کی
 Posted on: 4/24/2013
صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں پیپلز چورنگی پر بم حملے میں ایم کیوایم کے کارکنوں کی شہادت پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین سے فون پر تعزیت کی 
دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران تازہ ترین ملکی صورتحال، ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے واقعات اور آئندہ تمام انتخابات کے حوالے سے صورتحال پر تبادلہ خیال
حالات کے پیش نظر اعتدال پسند اور روشن خیال قوتوں میں اتحاد، اتفاق اور اتحاد ضروری ہے۔ صدر آصف زرداری 
اگر روشن خیال اور اعتدال پسند قوتیں متحد نہ ہوئیں تو خدانخواستہ پاکستان کا حال بھی صومالیہ جیسا نہ ہو۔ الطاف حسین
اعتدال پسند قوتیں ماضی میں بھی اپنے تمام تر اختلافات کے باوجود انتہا پسندوں کے خلاف قربانیاں دیتی رہی ہیں اور آئندہ بھی دیتی رہیں گی۔ دونوں رہنماؤں میں اتفاق
لندن۔۔24اپریل 2013ء
صدر مملکت جناب آصف علی زرداری نے کراچی میں پیپلز چورنگی پر بم حملے میں ایم کیوایم کے کارکنوں کی شہادت پر ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے فون پر تعزیت کی ہے ۔صدر مملکت نے ایم کیوایم کے جاں بحق ہونے والے کارکنوں کے ایصال ثواب کیلئے دعا بھی کی جس پر جناب الطاف حسین نے ان کا شکریہ دا کیا ۔دونوں رہنماؤ ں نے گفتگو کے دوان تازہ ترین ملکی صورتحال ،ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے واقعات اور آئندہ تما م انتخابات کے حوالے سے صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا اور ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی ۔گفتگوکے دوران صدر مملکت نے کہا کہ حالات کے پیش نظر اعتدال پسند اور روشن خیال قوتوں کے مابین اتحادم، اتفاق اور اتحاد ضروری ہے ۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت کی بات سے اتفاق کر تے ہوئے کہا کہ اگر ملک کی روشن خیال اور اعتدال پسند قوتیں متحد نہ ہوئیں تو پھر خدا نخواستہ پاکستان کاحال بھی صومالیہ جیسانہ ہو ۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ صرف اعتدال پسند جماعتیں ہی متحد نہ ہوں بلکہ اس ضمن میں عوام بھی اپنا کر دار ادا کریں کیونکہ ماضی میں جہاں جہاں انتہاپسندوں کا قبضہ ہوا وہاں عوام ، خصوصاً خواتین کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ تاریخ کی کتابوں میں محفوظ ہے ۔دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران اس عزم کا اظہار کیا کہ اعتدال پسند قوتوں کے درمیان کتنے ہی اختلافات کیوں نہ ہوں، لیکن انتہاپسند یہ نہ سمجھیں کہ وہ اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں کیونکہ اعتدال پسند قوتیں ماضی میں بھی اپنے تما م تر اختلافات کے باوجود انتہا پسند وں کے خلاف قربانیاں دیتی رہی ہیں اور آئندہ بھی دیتی رہیں گی ۔

12/23/2024 11:40:22 AM