Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست عوام ایم کیوایم کی انتخابی مہم اپنے ہاتھوں میں لے لیں،الطاف حسین کی دردمندانہ اپیل


حق پرست عوام ایم کیوایم کی انتخابی مہم اپنے ہاتھوں میں لے لیں،الطاف حسین کی دردمندانہ اپیل
 Posted on: 4/24/2013
حق پرست عوام ایم کیوایم کی انتخابی مہم اپنے ہاتھوں میں لے لیں،الطاف حسین کی دردمندانہ اپیل
غیرآئینی، غیرقانونی اور غیرجمہوری ہتھکنڈے استعمال کرکے ایم کیوایم کے لئے ہر راستہ بند کیا جارہا ہے
ماضی میں بھی کڑی آزمائشوں میں آپ نے اپنے الطاف حسین بھائی کو اکیلا نہیں چھوڑا تھا ، آج  میں آپ سے پھر اسی تعاون کی بھیک مانگنے کیلئے اپنا دامن پھیلارہا ہوں 
ہمارے حوصلے کل بھی جوان تھے اور ہم آج بھی پرعزم ہیں ۔یہ ہمارا قوم اور اللہ تعالیٰ سے وعدہ ہے کہ ہم حق پرست شہیدوں کا لہو رائیگاں نہیں جانے دیں گے
حق پر ست شہداء کاتذکرہ کرتے ہوئے متعدد بار الطاف حسین کی آواز رندھ گئی
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی لندن کے ارکان کے اجلاس سے الطاف حسین کا غمزدہ دل اور اشکبارآنکھوں سے خطاب

لندن۔۔۔24،اپریل2013ء

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ملک بھر کے حق پرست عوام سے دردمندانہ اپیل کی ہے کہ وہ ایم کیوایم کی انتخابی مہم اپنے ہاتھوں میں لے لیں اورحق پرستی کا پیغام گھرگھر پہنچائیں ۔یہ بات انہوں نے بدھ کے روز لندن میں ایک تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر انتہائی رقت انگیز ماحول دیکھنے میں آیا، حق پر ست شہداء کاتذکرہ کرتے ہوئے متعدد بار جناب الطاف حسین کی آواز رندھ گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہا کہ میں انتہائی غمزدہ دل اور اشکبار آنکھوں کے ساتھ اس تعزیتی اجلاس سے خطاب کررہا ہوں۔ انہوں نے گزشتہ روز نارتھ ناظم آباد پیپلزچورنگی کے قریب واقع ایم کیوایم کے انتخابی دفتر پر نامعلوم سفاک دہشت گردوں کے خوفناک بم سے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ میں انتہائی دکھی دل کے ساتھ آپ سمیت ایم کیوایم کے تمام رہنماؤں ،ذمہ داروں، کارکنوں اور ہمدردوں سمیت تمام شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ کے حضور بم دھماکے میں زخمی ہونے والے کارکنوں وہمدردوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ جناب الطاف حسین نے اراکین رابطہ کمیٹی، ایم کیوایم کے زون، سیکٹر اوریونٹ کے ذمہ داران،تمام شعبہ جات کے اراکین اورکارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ سب میرے تھوڑے کہے کو بہت جاننے کی کوشش کریں۔ آج ایک مرتبہ پھر ایم کیوایم کو انتخابی مہم سے دوررکھنے کیلئے ایم کیوایم دشمن قوتیں ہم پرہرطرح کی یلغارکررہی ہیں اور ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں کی جانوں سے کھیل رہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ دس روز کے دوران تواتر کے ساتھ پیش آنے والے المناک واقعات اور پیارے پیارے ساتھیوں کی شہادتوں کے انتہائی المناک واقعات نے 1986ء میں سانحہ قصبہ علیگڑھ کالونی، 30،ستمبرکوسانحہ حیدرآباد اور 19،جون1992ء کے آپریشن کی المناک اوردردناک یادیں پھر سے تازہ کردی ہیں ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ غیرآئینی، غیرقانونی اور غیرجمہوری ہتھکنڈے استعمال کرکے ایم کیوایم کے لئے ہر راستہ بند کیا جارہا ہے تا کہ وہ انتخابات کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر عوامی رابطہ مہم نہ چلاسکے ۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے تمام رہنماؤں ، کارکنوں ،ہمدردوں اور پوری حق پرست قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میرا حوصلہ اور ہمت، آپکا تعاون اور اللہ تبارک تعالیٰ کی ذات ہے۔ماضی میں بھی کڑی آزمائشوں میں آپ نے اپنے الطاف حسین بھائی کو اکیلا نہیں چھوڑا تھا اوراپنے اتحاد سے آپ نے نہ صرف قوم میں توانائی پیدا کی بلکہ میرے حوصلوں میں بھی بے پناہ اضافہ کیا۔انہوں نے انتہائی دکھی اوردلگیرلہجے میں قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آج میں آپ سے پھر اسی تعاون کی بھیک مانگنے کیلئے اپنا دامن پھیلارہا ہوں ، مجھے امید ہے کہ میری قوم مجھے مایوس نہیں کرے گی ۔میری ایم کیوایم کے ایک ایک کارکن اور ایک ایک حق پرست ماں ، بہن ، بزرگ، نوجوان اور طالبعلم سے دردمندانہ اپیل اور التجا ہے کہ وہ ان کڑے ، کٹھن اور مشکل حالات میں ایم کیوایم کی انتخابی مہم کو اپنے ہاتھوں میں لے لیں اور گھر گھر ، محلہ محلہ ، گلی گلی جاکر بزرگوں ، خواتین اورنوجوانوں کو اپنے اپنے حلقوں میں بتائیں کہ ایم کیوایم کے ساتھ کس طرح ظلم وستم کا بازار جاری ہے، کس طرح ایم کیوایم کو انتخابی مہم سے دوررکھنے کیلئے قتل وغارتگری کابازار گرم کیا 
جارہا ہے اوران حالات میں حق پرست عوام کی قومی ذمہ داری کیا ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ تمام تر آزمائشوں اور مشکل حالات کے باوجود میں ایم کیوایم دشمنوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہمارے حوصلے کل بھی جوان تھے اور ہم آج بھی پرعزم ہیں ۔یہ ہمارا قوم اور اللہ تعالیٰ سے وعدہ ہے کہ ہم حق پرست شہیدوں کا لہو رائیگاں نہیں جانے دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ تحریک اور قوم پر یہ کڑا وقت آن پڑا ہے تو عوام تمام انتخابی مہم کو اپنے ہاتھوں میں لے کر امن وامان کے ساتھ خود اس مہم کوچلانے کی ذمہ داری لے لیں۔ مجھے امید ہے کہ میری مائیں ، بہنیں، بزرگ ،نوجوان اورطلبا وطالبات ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی مجھے اور قوم کو مایوس نہیں کریں گے ۔ اللہ ہم سب کا حامی وناصر ہو۔(آمین ثمہ آمین)

11/12/2024 3:45:04 PM