Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ایم کیوایم کے کارکنوں کی شہادت اور کارکنان کے مسلسل قتل کے خلاف کل بروز بدھ کو سندھ بھر میں یوم سوگ منایا جائے گا، رابطہ کمیٹی کا اعلان


انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ایم کیوایم کے کارکنوں کی شہادت اور کارکنان کے مسلسل قتل کے خلاف کل بروز بدھ کو سندھ بھر میں یوم سوگ منایا جائے گا، رابطہ کمیٹی کا اعلان
 Posted on: 4/23/2013
انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ایم کیوایم کے کارکنوں کی شہادت اور کارکنان کے مسلسل قتل کے خلاف کل بروز بدھ کو سندھ بھر میں یوم سوگ منایا جائے گا، رابطہ کمیٹی کا اعلان
تاجر، ٹرانسپورٹرز اور عوام کل سندھ بھر میں کاروبار زندگی معطل کرکے دہشت گردوں پر یہ واضح کردیں کہ ان کے بزدلانہ حملوں کے خلاف پوری قوم مکمل طور پر متحد ہے 
صوبہ پنجاب، صوبہ خیبرپختونخوا، صوبہ بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر کے کارکنان و عوام کل اپنے اپنے علاقوں میں ایم کیوایم کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کے اجتماعات منعقد کریں
کراچی ۔۔۔23، اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پیپلزچورنگی پرانتخابی سرگرمیوں میں مصروف ایم کیوایم کے متعدد کارکنوں وہمدردوں کے شہیدوزخمی ہونے اور دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے ذمہ داروں اور کارکنوں کے تسلسل کے ساتھ ہونے والے قتل کے واقعات کے پیش نظر کل بروز بدھ کو پورے سندھ میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے سندھ بھر کے حق پرست عوام ، تاجروں ، ٹرانسپورٹرز اور زندگی کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کے مسلسل قتل اوردہشت گردی کے واقعات کے خلاف پرامن احتجاج کریں اور کل بروز بدھ کو سندھ بھر میں تمام تر کاروبارزندگی بشمول ٹرانسپورٹ معطل کرکے دہشت گردوں پر یہ واضح کردیں کہ ان کے بزدلانہ حملوں کے خلاف پوری قوم مکمل طور پر متحد ہے ۔ 
رابطہ کمیٹی نے صوبہ پنجاب ، صوبہ خیبرپختونخوا اور صوبہ بلوچستان کے کارکنان وعوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں ایم کیوایم کے کارکنوں کے مسلسل قتل کے خلاف کل بروز بدھ کو احتجاجی اجلاس منعقد کریں ، دفاتر پر سیاہ جھنڈے لگائیں ،ایم کیوایم کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کے اجتماعات منعقد کریں اور حق پرست شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں۔

12/21/2024 7:56:37 PM