محمد عبدالکلام شاہ کی علالت پر جناب الطاف حسین کا اظہارِ تشویش
عوام و کارکنان عبد الکلام شاہ کی جلد و مکمل صحتیابی کے لئے دعا ئیں کریں ، الطاف حسین کی اپیل
لندن :۔۔۔23، اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم سکھر زون کے جوائنٹ انچارج محمد عبد الکلام شاہ کی علالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد و مکمل صحتیابی کے لئے دعا کی ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حق پرست ماؤں ، بہنوں ، بزرگوں ، نوجوانوں اور کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ عبد الکلام شاہ کی جلد و مکمل صحتیابی کے لئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا ئیں کریں ۔