Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فارو ق ستار کی سربراہی میں ایم کیوایم کے وفد کی چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان فخر الدین جی ابراہیم سے ملاقات۔


رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فارو ق ستار کی سربراہی میں ایم کیوایم کے وفد کی چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان فخر الدین جی ابراہیم سے ملاقات۔
 Posted on: 4/23/2013
رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فارو ق ستار کی سربراہی میں ایم کیوایم کے وفد کی چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان فخر الدین جی ابراہیم سے ملاقات۔
ایم کیوایم کے وفد نے عام انتخابات 2013ء کے دوران ایم کیوایم کوانتخابی مہم سے روکنے ، امیدوار سمیت ذمہ داران و کارکنان کے بہیمانہ قتل ، نامزد امیدواروں کو تحفظ کی عدم فراہمی اور امن و امان کی صورتحال پر چیف الیکشن کمشنرآف پاکستان کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا 
کراچی ۔۔۔23، اپریل2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیوایم کے نمائندہ وفد نے چیف الیکشن کمشنر پاکستان فخر الدین جی ابراہیم سے ملاقات کی اور انہیں عام انتخابات 2013ء کی انتخابی مہم کے دوران ایم کیوایم کو درپیش سنگین تحفظات سے آگاہ کیا ۔ ایم کیوایم کے وفد میں رابطہ کمیٹی کے ارکان رضاہارون ، کنور نوید جمیل اور توصیف خانزادہ شامل تھے ۔ ملاقات میں ڈاکٹر فاروق ستار نے عام انتخابات 2013ء کے موقع پر ایم کیوایم کو آزادانہ انتخابی سرگرمیوں سے روکنے ، جرائم پیشہ اور دہشت گرد عناصر کے ہاتھوں ایم کیوایم حیدرآباد کے امیدوار سمیت ذمہ داران و کارکنان کے بہیمانہ قتل ، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے پرامن علاقوں میں ایم کیوایم کے دفاتر پر چھاپوں ، گرفتاریوں کے علاوہ امن وا مان کی خراب صورتحال اور نامزد حق پرست امیدواروں کو تحفظ کی عدم فراہمی سے چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کو آگاہ کیا اور ان سنگین مسائل اور صورتحال پر ایم کیوایم کے تحفظات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔ایم کیوایم کے وفد نے نامزد حق پرست امیدواروں کو تحفظ کی عدم فراہمی، ایم کیوایم کے دفاتر پر چھاپے و گرفتایرویں ،شہر میں دہشت گردی ، قتل و غارتگری ، امن و امان کی خراب صورتحال اور دہشت گردوں کے خلاف عدم کارروائی پر گہری تشویش کااظہار کیا اور چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سے اس تمام صورتحال کا ہنگامی بنیادوں پر نوٹس لینے کی درخواست کی ۔

12/23/2024 7:25:47 AM