Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر کے کارکن ارشد صدیقی کے بہیمانہ قتل پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر کے کارکن ارشد صدیقی کے بہیمانہ قتل پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 4/22/2013
دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر کے کارکن ارشد صدیقی کے بہیمانہ قتل پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
ارشد صدیقی کا سفاکانہ قتل ایم کیوایم کی آزادانہ انتخابی مہم روکنے اور شہر کا امن خراب کرنے کی سازش کا حصہ ہے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
انتخابی مہم کے موقع پر قتل و غارتگری میں ملوث دہشت گردوں کی عدم گرفتاری عام انتخابات کے پرامن اور شفاف انعقاد پرسوالیہ نشان ہے 
ارشد صدیقی شہید کے سوگوار لواحقین سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار 
کراچی ۔۔۔22، اپریل 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 85کے کارکن ارشد صدیقی کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور سفاکانہ قتل کی اس واردات کو ایم کیوایم کی آزادانہ انتخابی مہم کو روکنے اورشہر کا امن خراب کرنے کی گھناؤنی سازش کاحصہ قرار دیا ہے ۔ ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ انتخابی مہم شروع ہوتے ہی دہشت گردوں نے ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کو اپنا ٹارگٹ بنایا ہوا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفرتی کی تعیناتی کے باوجود سفاک دہشت گرد کھلے عام ایم کیوایم کے بے گناہ ذمہ داران و کارکنان کے خون سے ہولی کھیل رہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ دہشت گرد گزشتہ ہفتے حیدرآباد میں ایم کیوایم کے امیدوار فخر الاسلام سمیت کراچی میں 11سے زائد ذمہ داران وکارکنان کو فائرنگ کرکے بیدردی سے شہید کرچکے ہیں لیکن قتل و غارتگری میں ملوث درندہ صفت دہشت گرد اب تک قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں اور انتخابی مہم کے موقع پر قتل و غارتگری میں ملوث دہشت گردوں کی عدم گرفتاری عام انتخابات 2013کی پرامن اور شفاف حیثیت کیلئے اہم سوال ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ انتخابی مہم کے دوران ایم کیوایم کے بے گناہ ذمہ داران وکارکنان اور امیدوار کے بہیمانہ قتل کی وارداتوں کے باوجود ہم نے صبرکا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا ہے اور بلکہ کارکنان کو قتل و غارتگری کی وارداتوں پر اشتعال میں آنے کے بجائے پرامن رہنے کی تلقین کی جارہی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے ارشد صدیقی شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکیا اورشہید کے بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو ، نگراں وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) زاہد قربان علوی سے مطالبہ کیا کہ انتخابی مہم کے دوران ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 85کے کارکن ارشد صدیقی ، حیدآباد میں ایم کیوایم کے امیدوار فخر الاسلام سمیت 11سے زائد ذمہ داران و کارکنان کے بہیمانہ قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور عام انتخابات کے آزادانہ اور شفاف انعقاد کیلئے دہشت گردانہ اور قتل و غارتگری کی کارروائیوں کا سلسلہ فی الفور بندکرایا جائے اور اس میں درندہ صفت دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزادی جائے ۔ 



9/27/2024 8:26:25 AM