Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لوکل باڈیز جمہوریت کی روح ہوتی ہے، اس سے کترانے والے لوگ جمہوریت پسند نہیں۔ الطاف حسین


لوکل باڈیز جمہوریت کی روح ہوتی ہے، اس سے کترانے والے لوگ جمہوریت پسند نہیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 4/21/2013
لوکل باڈیز جمہوریت کی روح ہوتی ہے، اس سے کترانے والے لوگ جمہوریت پسند نہیں۔ الطاف حسین
عوام کو غلام بنا کر رکھنے والے ظالم جاگیرداروں، وڈیروں اور لٹیروں سے نجات کا وقت آ گیا ہے
مظلوموں کو ظلم سے نجات دلانے کی امید کی واحد کرن متحدہ قومی موومنٹ ہے
جہاں عوام کو اقتدار اور انتظام حکومت میں شامل نہ کیا جائے وہ جمہوریت نہیں بلکہ فسطائیت، ڈکٹیٹر شپ اور جابرانہ طرز حکومت ہے
سندھ کے مستقل باشندوں کے درمیان قوم، نسل اور زبان کا فرق ختم ہوگیا ہے
انشاء اللہ سکھر کے عوام 11 مئی کو حق پرست امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں گے
سکھر میں ایم کیوایم کی زونل کمیٹی کے ارکان، سکھر ضلع سے ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں اور کارکنوں سے خطاب
سکھر ۔۔۔21 اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے کہاہے کہ بلدیاتی ادارے جمہوریت کی روح ہوتے ہیں لیکن ہمارے ملک میں جمہوریت کی بڑی بڑی باتیں کرنے والے لوگ بلدیاتی اداروں سے کتراتے ہیں،ایسے لوگ جمہوریت پسندنہیں بلکہ عوام کوغلام بناکررکھنے والے ظالم جاگیردار اوروڈیرے اورلٹیرے ہیں ،اب ایسے لوگوں سے نجات کاوقت آگیاہے اورمظلوموں کونجات دلانے کی امیدکی واحدکرن متحدہ قومی موومنٹ ہے ۔ انہوں نے یہ بات آج سکھرمیں ایم کیوایم کی زونل کمیٹی کے ارکان، سکھرضلع سے ایم کیوایم کے نامزدامیدواروں اورکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے معنی حکمرانی عوام کی ، عوام میں سے اورعوام کیلئے ہے۔ لیکن اگر غریب محنت کشوں، ہاریوں، کسانوں مزدوروں اورمتوسط طبقہ کے لوگوں کوالیکشن میں جانوروں کی طرح استعمال کیا جائے،ان سے پوسٹرز، پمفلٹس ہینڈبل تقسیم کرائے جائیں ، جلسوں کیلئے دریاں بچھوائی جائیں لیکن اقتدارمیں انہیں حصہ دارنہ بنایاجائے تویہ جمہوریت کے صریحاً منافی ہے۔جس ملک میں عوام کواقتداراورانتظام حکومت میں شامل نہ کیاجائے وہ جمہوریت نہیں بلکہ فسطائیت ، ڈکٹیٹرشپ اورجابرانہ طرزحکومت ہے ۔ اورجمہوریت کے نام پر سراسر جھوٹ اورمکروفریب ہے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ لوکل باڈیز جمہوریت کی نرسری ہوتی ہے اوراسکے وجود کے بغیرصوبائی یاقومی اسمبلی یاسینیٹ کے ایوانوں کی کوئی اہمیت نہیں۔ پاکستان میں لوکل گورنمنٹ کے نظام کی بدولت نچلی سطح پرعوام کوشریک اقتدارکیاگیااور پاکستان میں ترقیاتی کام ہوئے لیکن جمہوری حکومت کے آنے کے بعد اس لوکل گورنمنٹ کے نظام کوختم کردیاگیااوروہ تمام لوگ جوجمہوریت کی بڑی بڑی باتیں کرتے ہیں انہوں نے اس نظام کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کوچار سال ملے تواسکے ناظمین نے کراچی اورحیدرآبادکانقشہ تبدیل کرکے انہیں ترقی یافتہ شہروں کی صف میں لاکھڑاکیا اوربین الاقوامی ادارے نے بہترین کارکردگی کی بنیادپر دنیاکے جن تین بہترین میئرکاانتخاب کیا ان میں ایک میئر کراچی مصطفےٰ کمال تھے جن کاتعلق ایم کیوایم سے ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ گزشتہ روزایم کیوایم کے نامزدامیدواروں کااعلان کیاگیا لیکن کوئی بدنظمی دیکھنے میں نہیں آئی،نظم ضبط کامظاہرہ ایم کیوایم کے علاوہ کسی جماعت نے کرکے نہیں دکھایا۔ انہوں نے کہاکہ سندھ کے مستقل باشندوں کے درمیان قوم، نسل اورزبان کافرق ختم ہوگیا ہے ، تمام قومیتوں کے حق پرست عوام ایم کیوایم کے پرچم تلے جمع ہیں ، انشاء اللہ حق پرستی کاانقلاب ضرورآئے گا، سندھ دھرتی کے عوام کی حمایت اوراللہ تعالیٰ کی تائیدسے ایم کیوایم سندھ میں حکومت قائم کرے گی اور سندھ کی تقدیر بدلنے، غریب عوام کی زندگی بہتربنانے ،انہیں تعلیم،صحت،روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور انہیں پانی، بجلی اورگیس کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اپناکرداراداکرے گی ۔انہوں نے کہاکہ الطاف حسین، سندھ دھرتی کابیٹاہے اورسندھ دھرتی کے حقوق کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی اور انشاء اللہ سکھر ضلع کے عوام 11مئی کوحق پرست امیدواروں کوووٹ دیکرکامیاب بنائیں گے۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ سکھرکے کارکنوں نے حق پرستی کی جدوجہد میں بڑی قربانیاں د ی ہیں،انہوں نے اپنی جانوں کانذرانہ پیش کیا،ہرطرح کی مشکلات کاسامنا کیا مگر تحریک کا ساتھ نہیں چھوڑا، میں ایسے جاں نثارساتھیوں کو سلام عقیدت پیش کرتاہوں۔انہوں نے سکھرکے کارکنان اورعوام کوبھی زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ 

9/27/2024 8:28:16 AM