Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کھارادر میں جرائم پیشہ دہشت گردوں کی جانب سے بھتہ نہ دینے پر دکان پر دستی بم سے حملہ پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


کھارادر میں جرائم پیشہ دہشت گردوں کی جانب سے بھتہ نہ دینے پر دکان پر دستی بم سے حملہ پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 4/21/2013
کھارادر میں جرائم پیشہ دہشت گردوں کی جانب سے بھتہ نہ دینے پر دکان پر دستی بم سے حملہ پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
بھتہ نہ دینے پر شہر میں دستی بموں سے کاروباری مراکز پر حملے روز مرہ کا معمول بن چکے ہیں، رابطہ کمیٹی
دستی بم حملے میں زخمی ہونے والے افراد سے رابطہ کمیٹی کا دلی ہمدردی کا اظہار اور جلد صحت یابی کیلئے دعا
کراچی ۔۔۔21، اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی کے علاقے کھارادر میں جرائم پیشہ بھتہ خور دہشت گردوں کے ہاتھوں بھتہ نہ دینے کی پاداش میں دکان پر دستی بم سے حملہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دستی بم حملے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اورا فسوس کااظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک طرف جرائم پیشہ دہشت گرد ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدردوں کو بیدردی سے قتل کررہے ہیں جبکہ دوسری جانب یہ سفاک دہشت گرد کھلے عام شہر میں دندناتے پھر رہے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ان کے خلاف تمام تر کارروائیوں کے بلند وبانگ دعوؤں کے باوجود شہر میں تاجروں ، صنعتکاروں اور دکانداروں سمیت کوئی بھی محفوظ نہیں ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ بھتہ نہ دینے کی پاداش میں شہر میں دستی بموں سے کاروباری مراکز پر حملے روز مرہ کا معمول بن چکے ہیں اور جرائم پیشہ بھتہ خور دہشت گردوں کی تسلسل کے جاری سماج دشمن سرگرمیاں اس بات کا ثبوت ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے تاجروں ، صنعتکاروں اور عوام کی جان و مال کے تحفظ میں بری طرح سے ناکام ہوچکے ہیں اور ان کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی محض ڈرامہ دکھائی دیتی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کھارادر میں دستی بم حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تمام افراد سے دلی ہمدردی کااظہار کیا اور ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعاکی ۔ رابطہ کمیٹی نے نگراں وفاقی اور صوبائی حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ کھارادر میں بھتہ نہ دینے کی پاداش میں جرائم پیشہ دہشت گردو کا دستی بم سے حملے کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور کاروباری حضرات اور شہریون کو جرائم پیشہ دہشت گردوں کی سماج دشمن سرگرمیوں سے فی الفور تحفظ فراہم کرکے ان کا قلع قمع کیاجائے ۔ 

12/23/2024 6:37:12 AM