شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پر دہشت گردوں کے بم دھماکہ پر جناب الطاف حسین کا اظہار مذمت
دھماکہ میں چار جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے
پاک فوج کے جوان وطن عزیز کے دفاع کیلئے جس طرح اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں،اس پر میں انہیں سیلوٹ پیش کر تا ہوں
لندن ۔۔21اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پر دہشت گردوں کے بم دھماکہ کی شدید مذمت کی ہے اور اس میں چار جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ جناب الطاف حسین نے کہا کہ پاک فوج کے جوان وطن عزیز کے دفاع کیلئے جس طرح اپنی جانوں کا نذرآنہ پیش کررہے ہیں اس پر میں انہیں سیلوٹ پیش کر تا ہوں اور دعاگو ہوں کہ اللہ تعالیٰ شہد ہونے والے جوانوں کو جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے ۔