جماعت اسلامی کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی اور ایک دوسرے کے خلاف نعرہ بازی پر محمد اشفاق، قاسم علی رضا اور مصطفی عزیز آبادی کا اظہار افسوس
جماعت اسلامی اپنے کارکنوں کی جائز شکایات دور کرے ،رابطہ کمیٹی کی اپیل
ملک اس قسم کی محاذ آرائی کے ماحول کا متحمل نہیں ہوسکتا
لندن ۔۔21اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان محمد اشفاق ،قاسم علی رضا اور مصطفی عزیز آباد ی نے اپنے ایک بیان میں جماعت اسلامی کی قیادت سے ان کے اپنے جلسے میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی اور ایک دوسرے کے خلاف نعرہ بازی پر اظہار افسوس کیا اور جماعت اسلامی کی قیادت سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے کارکنوں کی جائز شکایات دور کریں کیونکہ ملک اس قسم کی محاذ آرائی کے ماحول کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔ لہٰذا ہم ایک مرتبہ پھر خلوص نیت کے ساتھ جماعت اسلامی کی قیادت سے اپیل کر تے ہیں کہ وہ دانشمندی سے کام لیتے ہوئے جماعت کے کارکنوں کے اختلافات دور کرے ۔