Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پی پی 209 پر نامزد حق پرست امیدوار راؤ محمد تسلیم کو کارکنان کے ہمراہ انتخابی دفتر جاتے ہوئے مقامی پولیس و انتظامیہ کی جانب سے ہراساں اور کارکنان کو کرگرفتار کرکے جھوٹی ایف آئی آر کاٹنے پر رابطہ کمیٹی رکن افتخار رندھاوا کا اظہار مذمت


پی پی 209 پر نامزد حق پرست امیدوار راؤ محمد تسلیم کو کارکنان کے ہمراہ انتخابی دفتر جاتے ہوئے مقامی پولیس و انتظامیہ کی جانب سے ہراساں اور کارکنان کو کرگرفتار کرکے جھوٹی ایف آئی آر کاٹنے پر رابطہ کمیٹی رکن افتخار رندھاوا کا اظہار مذمت
 Posted on: 4/21/2013
پی پی 209 پر نامزد حق پرست امیدوار راؤ محمد تسلیم کو کارکنان کے ہمراہ انتخابی دفتر جاتے ہوئے مقامی پولیس و انتظامیہ کی جانب سے ہراساں اور کارکنان کو کرگرفتار کرکے جھوٹی ایف آئی آر کاٹنے پر رابطہ کمیٹی رکن افتخار رندھاوا کا اظہار مذمت 
حق پرست امیدوار راؤ محمد تسلیم اور کارکنان کے خلاف مقامی پولیس و انتظامیہ کی کارروائی انتخابی ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے، افتخار اکبر رندھاوا 
ملک بھر سے غریب و متوسط طبقے کے امیدواروں کی نامزدگی کے باعث دو فیصد استحصالی عناصر کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں
عام انتخابات میں اپنی عبرتناک شکست کے خوف میں مبتلا استحصالی عناصر ایم کیوایم کو انتخابی مہم چلانے کے آئینی و قانونی حق سے بھی محروم کرنا دینا چاہتے، افتخار اکبر رندھاوا 
کراچی ۔۔۔21، اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے رکن افتخار اکبررندھاوا نے پنجاب اسمبلی کے صوبائی حلقہ  پی پی 209کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار راؤ محمد تسلیم کو کارکنان کے ہمراہ انتخابی دفتر جاتے ہوئے تھانہ کہروڑ سٹی میں مقامی پولیس و انتظامیہ کی جانب سے بلاجواز ہراساں کرنے اورکارکنان کو کرگرفتار کرکے جھوٹی ایف آئی آرکاٹنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق ہر جماعت کے امیدوار کو انتخابی مہم چلانے کا آئینی و قانونی حق حاصل ہے تاہم پنجاب اسمبلی کے حلقہ PP-209میں تھانہ کہروڑ سٹی میں مقامی پولیس اور انتظامیہ کا ایم کیوایم کے نامزد امیدوار راؤ محمد تسلیم اور کارکنان کو ہراساں کرنا ، بلاجواز ایف آئی آر کاٹنا ، ایم کیوایم کے پرچم اور پتنگ کے ماڈلز قبضے میں لے لینا نہ صرف خلاف آئین و قانون ہے بلکہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایم کیوایم کی جانب سے ملک بھر میں غریب ومتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کی نامزدگی نے دو فیصد استحصالی عناصر کی نیندیں حرام کردی ہیں اور وہ عام انتخابات میں اپنی عبرتناک شکست کے خوف میں مبتلا ہوکر ایم کیوایم کو انتخابی عمل سے باہر رکھنے اور اسے انتخابی مہم چلانے کے آئینی و قانونی حق سے بھی محروم کردینا چاہتے ہیں ۔ افتخار اکبررندھاوا نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو ، نگراں وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب اور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی سے مطالبہ کیا کہ PP-209کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار راؤ محمد تسلیم اور کارکنان کو انتخابی دفتر جاتے ہوئے مقامی پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے ہراساں کرنے ، کارکنان کو بلاجواز گرفتار کرکے جھوٹی ایف آر کاٹنے کا فی الفور نوٹس لیاجائے، ایم کیوایم کے امیدواروں کو آزادانہ انتخابی سرگرمیوں سے روکنے کا غیر قانونی اور غیر آئینی عمل فی الفور بند کرایاجائے اور ایم کیوایم کے کارکنان کے خلاف کاٹی گئی جھوٹی ایف آئی آر فی الفور واپس لی جائے ۔ 

12/23/2024 6:59:14 AM