Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملک بھر سے نامزد الطاف حسین کے امیدواران ملک میں انقلاب اور مثبت تبدیلی کے ضامن اور امین ہیں ، ڈاکٹر فاروق ستار


ملک بھر سے نامزد الطاف حسین کے امیدواران ملک میں انقلاب اور مثبت تبدیلی کے ضامن اور امین ہیں ، ڈاکٹر فاروق ستار
 Posted on: 4/20/2013
ملک بھر سے نامزد الطاف حسین کے امیدواران ملک میں انقلاب اور مثبت تبدیلی کے ضامن اور امین ہیں ، ڈاکٹر فاروق ستار 
ہم محبت کرنے والے لوگ ہیں ، پنجاب کے جاگیرداروں کو محبت کا پیغام سمجھ نہیں آتا ، افتخار اکبر رندھاوا 
ملک کو بچانا ہے تو عام انتخابات میں الطاف حسین کا ساتھ دینا ضروری ہے ، اشفاق منگی 
ملک بھر سے ایم کیوایم کے امیدواران کی نامزدگی الطاف حسین کے فکر وفلسفہ اورنظریئے کی سچائی کا ثبوت ہے ، گلفراز خان خٹک 
ایم کیوایم کا ٹکٹ اس کے نامزد امیدواران کے پاس عوام کی امانت ہے، یوسف شاہوانی
لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ عام انتخابات 2013ء کے لئے ملک بھر سے نامزد حتمی امیدواروں کے ناموں کے اعلان کیلئے منعقدہ اجلاس سے خطاب 
کراچی ۔۔۔20، اپریل 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ملک بھر سے نامزد غریب و متوسط طبقے اور میرٹ پر پورا اتر نے والے قائد تحریک الطاف حسین کے امیدواران ملک میں انقلاب اور تبدیلی کے ضامن اور امین ہیں ۔یہ پہلی مرتبہ پاکستان میں ہورہاہے کہ ایک متوسط اور غریب طبقہ کی جماعت ایم کیوایم پورے ملک سے الیکشن میں حصہ لے رہی ہے انشاء اللہ تعالیٰ وہ دن دور نہیں جب پورے ملک میں متحدہ قومی موومنٹ کی حکومت قائم ہوگی ، اسمبلی ، سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں ایم کیوایم کے نمائندے کامیاب ہوکر پہنچیں گے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتہ کے روز لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ملک بھر سے عام انتخابات 2013ء کیلئے نامزد کئے گئے امیدواران کے حتمی ناموں کے اعلان کیلئے منعقدہ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ز انیس احمد قائم خانی ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، محترمہ نسرین جلیل ، رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین ، ملک بھر سے نامزد حق پرست امیدواران بھی موجود تھے ۔اجلاس ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اشفاق منگی ، گلفراز خان خٹک ، یوسف شاہوانی اور افتخار اکبر رندھاوا نے سندھی ، پنجابی ، بلوچی اور پختون زبانوں میں خطاب کیا ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے خطاب میں کہاکہ ایم کیوایم کے پلیٹ فارم سے پورے ملک سے وہ لوگ الیکشن لڑ رہے ہیں جو 65بر س سے ووٹ دینے والے تھے اور آج الطاف حسین نے عوام کو بااختیار بنا کر ووٹ دینے والوں کو ووٹ لینے والواں کی صف میں کھڑا کردیا ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں نظریاتی سیاست کرنے والوں کا موروثی سیاست کرنے والوں سے مقابلہ ہورہا ہے جو انقلاب کی ضمانت ہے ۔ 14، اگست کو ہم نے گورے انگریزوں سے آزادی حاصل کی اور 11مئی 2013کا سورج انشاء اللہ کالے انگریزوں سے آزادی حاصل کرنے کا دن ہوگا ۔ رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھاوا نے کہا کہ پنجاب کے وڈیروں اور جاگیرداروں کو محبت کا پیغام سمجھ نہیں آتا اور وہ بلاجواز ایم کیوایم پنجاب کے کارکنان کو ہراساں کررہے ہیں ۔ہم پیار ، محبت کرنے والے لوگ ہیں اور اگر ہمارے کارکنان کو زیادہ ہراساں کیا گیا اور دیوار سے لگایا گیا تو جھکیں گے نہیں بلکہ مردانہ وار مشکل اور کٹھن حالات کا حق پرستی کے فکرو فلسفہ اورنظریئے کے ساتھ سامنا کریں گے اور پنجاب کی سرزمین کو خوشحال بنائیں گے ۔ رابطہ کمیٹی کے رکن اشفاق منگی نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں بڑی جماعتیں اور نظریئے ملے ہیں لیکن یہی بھی تاریخ ہے کہ ایم کیوایم کے پلیٹ فارم پر تمام قومیتیں متفق ہیں اور حق پرستی کے نظریئے کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ 10، 10جماعتوں کے انتخابات کے دوران اتحاد بن رہے ہیں اور ٹکٹ فروخت کئے جارہے ہیں تاہم ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین واحد لیڈر ہیں جو غریب ومتوسط طبقے کے عوام کو میرٹ کی بنیاد پرانتخابی ٹکٹ دیتے ہیں اور ملک کی سنگین صورتحال میں اسے بچانا ہے تو عام انتخابات میں ایم کیوایم کے غریب ومتوسط طبقے اور میرٹ پر پورا اتر نے والے افراد کو کامیاب کراکر الطاف حسین کا ساتھ دینا ضروری ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک نے کہا کہ حق پرستی کے فکرو فلسفہ اور نظریئے سے خائف اورجاگیردارانہ نظام کی محافظ قوتوں نے ایم کیوایم کے پیغام کو ملک بھر میں پھیلنے کیلئے سے روکنے کیلئے ایم کیوایم پر بدامنی ، ملک دشمنی ، قتل و غارتگری کے الزامات لگائے اور اس کا امیج خراب کیا لیکن حق پرستی کے پیغام کو پھیلنے سے کوئی بھی سازشی ہتھکنڈہ کامیاب نہیں ہوسکا اور آج ملک بھر سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نامزد امیدواران یہاں موجود ہیں جو جناب الطاف حسین کے فکرو فلسفہ اور نظریئے کی سچائی کا ثبوت ہے ۔ رابطہ کمیٹی کے رکن یوسف شاہوانی نے کہا کہ ایم کیوایم کا ٹکٹ اس کے نامزد امیدواران کے پاس عوام کی امانت ہے اور ایم کیوایم کے حق پرست منتخب نمائندوں نے عوامی خدمت کرکے اور مسائل حل کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت پریقین رکھتی ہے ۔ 



12/23/2024 6:54:40 AM