چین کے صوبے چوآن میں زلزلے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر الطا ف حسین کااظہار افسوس
جاں بحق افراد کے سوگوار لواحقین اورچین کی حکومت سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت وہمدردی کااظہار
لندن۔۔۔20، اپریل2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے چین کے صوبے چو آن میں زلزلے کے نتیجے میں درجنوں نوجوانوں ،بزرگوں، بچوں اور خواتین کے جاں بحق اور سینکڑوں افراد کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کے تمام سوگوار لواحقین اور چین کی حکومت سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ زلزلہ کے باعث قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان دکھی ہیں اور آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔جناب الطاف حسین نے زلزلہ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کیلئے صبرجمیل اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔