Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عارف اللہ کے سفاکانہ قتل کا واقعہ شہر کا امن خراب کرنے کی گھناؤنی سازش کا حصہ ہے، رابطہ کمیٹی


عارف اللہ کے سفاکانہ قتل کا واقعہ شہر کا امن خراب کرنے کی گھناؤنی سازش کا حصہ ہے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 4/17/2013
عارف اللہ کے سفاکانہ قتل کا واقعہ شہر کا امن خراب کرنے کی گھناؤنی سازش کا حصہ ہے، رابطہ کمیٹی
عارف اللہ کی شہادت کے واقعے سے ثابت ہوگیا کہ ایم کیوایم کے خلاف غیر اعلانیہ ریاستی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے
کراچی میں ٹارگٹ آپریشن کی آڑ میں صرف ایم کیوایم کے دفاتر اور کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں اور انہیں اغواء کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے
کراچی:۔۔۔17، اپریل 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم لیاقت آبادسیکٹریونٹ161کے فعال کارکن عارف اللہ ولدعطاء اللہ کونامعلوم افرادکی جانب سے اغواء کے بعدبہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر بیدردی سے قتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور ایسے شہر کا امن خراب کرنے کی سازش قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ عارف اللہ کے قتل میں ملوث درندہ صفت سفاک دہشت گردوں کو گرفتار کرکے عبرتناک سزادی جائے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کوانتخابی عمل سے دور رکھنے کیلئے تسلسل کیساتھ ایم کیوایم کے ذمہ داران ،کارکنان اورہمدردوں کودہشت گردی کانشانہ بنایاجارہاہے جبکہ ٹارگٹ آپریشن کی آڑمیں ایم کیوایم کے دفاتر اور کارکنان کے گھروں پر بلا جواز چھاپے مارے جارہے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ عارف اللہ کو8،اپریل کوسندھی ہوٹل لیاقت آبادان کی رہائشگاہ سے بغیر نمبر پلیٹ کی سفید کلرڈبل کیبن Vigoگاڑی میں سوار مسلح افرادجو سادہ لباس میں ملبوس تھے اورانہوں نے اپناتعارف سرکاری ایجنسی کے طورپرکروایاتھااٹھاکرلے گئے تھے۔رابطہ کمیٹی نے مزیدکہاکہ عارف اللہ کی اغواء کی پیٹیشن ہائی کورٹ میں لگادی گئی تھی تاہم آج ایس ایچ اولیاقت آبادکافون موصول ہواکہ 9اپریل کوملیرکینٹ کے علاقے سے ایک بوری بندلاش ملی تھی جسے ایدھی سینٹر سہراب گوٹھ میں رکھاگیاتھااور17اپریل کولاواث قراردیکردفنادیاگیاہے جس پرعارف اللہ کے اہلخانہ نے ایدھی سینٹر جاکر تصویردیکھی تووہ عارف اللہ کی تھی ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایک بارپھرایم کیوایم کے خلاف ریاستی آپریشن کاآغازکردیاگیاہے اورکارکنان کی گرفتاری کے بعد ماورائے عدالت قتل کاسلسلہ شروع کردیاگیاہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے عارف اللہ شہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ عارف اللہ شہیدکوجنت الفرددس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورسوگوارلواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے۔رابطہ کمیٹی نے صدرآصف علی زرداری،نگراں وزیراعظم میرہزارخان کھوسو، نگراں وفاقی وزیرداخلہ ملک حبیب خان ، گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد اورنگراں وزیر اعلیٰ سندھ زاہدقربان علوی سے مطالبہ کیاکہ عارف اللہ شہیدکے المناک شہادت میں ملوث درندہ صفت دہشت گردوں کو گرفتار کر کے عبرتناک سزادی جائے اورایم کیو ایم کے ذمہ داران وکارکنان کے خلاف غیراعلانیہ ریاستی آپریشن بند کروایا جائے۔

12/23/2024 7:08:36 AM