ایم کیوایم لیاقت آباد سیکٹر کے کارکن عارف اللہ کی المناک شہادت پر جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس
لندن:۔۔۔17، اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ایم کیوایم لیاقت آبادسیکٹرکے فعال کارکن عارف اللہ ولدعطاء اللہ کی المناک شہادت پرشدیدرنج وغم اورافسوس کا اظہار کیاہے۔ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے عارف اللہ شہیدکے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اور کہا کہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔جناب الطاف حسین نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ عارف اللہ شہیدکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ عطاکرے۔(آمین)