Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حلقہ این اے 246 میں ایک جانب عوام کی من پسند جماعت اور دوسری جانب اسٹبلشمنٹ کے آلہ کار ہیں ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


حلقہ این اے 246 میں ایک جانب عوام کی من پسند جماعت اور دوسری جانب اسٹبلشمنٹ کے آلہ کار ہیں ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 4/5/2015 1
حلقہNA-246میں ایک جانب عوام کی من پسند جماعت اور دوسری جانب اسٹبلشمنٹ کے آلہ کار ہیں ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
کراچی کا کوئی بھی پر امن شہری طالبان دہشت گردو ں کے سیاسی ونگ کو ووٹ نہیں دیگا
کراچی کو فتح کرنے والوں کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی، ضمنی انتخابات میں انکی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی
ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی کا ایسٹر کی مناسبت سے جناح گراؤنڈ میں منعقدہ پروگرام سے خطاب
پروگرام میں مسیحی برادری کے رہنماؤں اور عوام کی شرکت ، جناب الطاف حسین کی صحت و تندرستی اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا ئیں کی
کراچی ۔۔۔5اپریل2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہاہے کہ جناب الطاف حسین کا گھر پاکستان کے تمام مظلوموں ، محروموں اور پسے ہوئے عوام کے درمیان محبت کی زنجیر ہے اور جناب الطاف حسین کے علاوہ ملک کا کوئی ایسالیڈرنہیں ہے جو ہر مشکل گھڑی اور ہر خوشی غم میں ملک کی اقلیتی برادری کے شانہ بشانہ کھڑاہوا ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے ایسٹر کے موقع پر ایم کیوایم کی جانب سے عیسائی برادری کیلئے جناح گراؤنڈ میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں حلقہNA-246میں حق و باطل کے درمیان سخت مقابلہ ہورہا ہے ایک جانب عوام کو چاہنے والے اور عوام کے چاہئے جانے والے ہیں جبکہ دوسری جانب اسٹبلشمنٹ کے آلہ کار اور طالبان کے حامی کھڑے ہیں ،وقت کی ضرور ت ہے کہ منافقت کی سیاست سے بعض رہ کر سب کو ساتھ لیکر چلا جائے۔انہوں نے کہاکہ کراچی کا کوئی بھی پر امن شہری طالبان دہشت گردو ں کے سیاسی ونگ کو ووٹ نہیں دیگاکیونکہ کراچی والے انکی اولادیں ہیں جنہوں نے 20لاکھ جانوں کا نذرانہ دیکر مسلمانوں کو انگریزوں کی غلامی سے آزادی دلائی تھی۔انہوں نے کہاکہ ایسی ذہنیت رکھنے والوں کی کراچی کو فتح کرنے کی خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی اور ضمنی انتخابات میں انکی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی او ر انشاء اللہ وقت جناب الطا ف حسین اور قوم کو گالی دینے والوں سے خود حساب لیگا۔ انہوں نے پاکستان سمیت دنیا بھر کی مسیحی برادری کو ایسٹر کے تہوار کی دلی مبارک باد بھی پیش کی ۔اس موقع پر مسیحی برادری کے رہنما بشپ گلفام جاوید، بشپ جاوید انجم، پاسٹر امجد فاروق اور پاسٹر امجد الاسلام سمیت مسیحی خواتین ، نوجوانوں ،بچوں ،بزرگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور جناب الطاف حسین کی صحت و تندرستی اور پاکستان میں امن و بھائی چارگی کے قیام کیلئے اپنے مذہبی طریقۂ کار سے خصوصی دعائیں کیں۔

1/20/2025 2:36:02 PM