Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کے واقعہ میں ڈی ایس پی بہاول خان کی شہادت پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کے واقعہ میں ڈی ایس پی بہاول خان کی شہادت پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 4/3/2015 1
ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کے واقعہ میں ڈی ایس پی بہاول خان کی شہادت پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
خیبرپختونخوا دہشت گردی کا سب سے بڑا گڑھ بنا ہو اہے۔ رابطہ کمیٹی
کوئی دن ایسا نہیں جاتا کہ دہشت گردوں کی جانب سے فوج، ایف سی اور پولیس پر حملے نہ کئے جاتے ہوں
پانچ روز قبل دہشت گردوں نے پشاور میں پاک فوج کے ایک کرنل کو فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا
آج ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر بہاول خان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا
پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے اس دہشت گردی پر مذمت کے دو لفظ تک نہ کہے بلکہ ان واقعات کو دبا دیا گیا
خیبرپختونخوا میں طالبان کی دہشت گردیوں میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے کیونکہ تحریک انصاف طالبان کیلئے نرم گوشہ رکھتی ہے
جب خیبرپختونخوا میں طالبان کی حامی حکومت ہوگی تو صوبہ میں دہشت گردی کا خاتمہ کیسے ممکن ہوسکتا ہے
فوج کے کرنل طاہر عظیم شہید اور ڈی ایس پی بہاول خان شہید کے لواحقین سے ایم کیوایم کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔ 3 اپریل 2015 ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی نے خیبرپختونخوا کے شہرڈیرہ اسماعیل خان میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر بہاول خان کے جاں بحق ہونے کی شدیدمذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ تحریک انصاف کے رہنماخیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال کی بہتری کے بلندوبانگ دعوے کرتے ہیں لیکن اصل صورتحال یہ ہے کہ اس وقت پورے ملک میں امن وامان کی سب سے خراب صورتحال خیبرپختونخوا میں خراب ہے جو دہشت گردی کاسب سے بڑا گڑھ بناہواہے کوئی دن ایسانہیں جاتاکہ دہشت گردوں کی جانب سے فوج، ایف سی اور پولیس پر حملے نہ کئے جاتے ہوں، پانچ روزقبل خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاورمیں مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے پاک فوج کے ایک کرنل طاہرعظیم کوفائرنگ کرکے شہید کردیا تھا اورآج ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بہاول خان کوفائرنگ کرکے شہیدکردیاگیا لیکن پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے اس پر مذمت کے دولفظ تک نہ کہے بلکہ ان واقعات کو دبا دیا گیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ خیبرپختونخوامیں طالبان دہشت گردوں کی دہشت گردیوں میں یہ روزبروزاضافہ ہورہاہے کیونکہ تحریک انصاف خودطالبان دہشت گردوں کے لئے نرم گوشہ رکھتی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جب خیبرپختونخوا میں طالبان کی حامی حکومت ہوگی تو صوبہ میں دہشت گردی کاخاتمہ کیسے ممکن ہوسکتاہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہیدہونے والے پاک فوج کے کرنل طاہرعظیم شہیداورڈی ایس پی ہیڈکوارٹر بہاول خان شہیدکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیااورمطالبہ کیاکہ ان واقعات میں ملوث طالبان دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

9/30/2024 4:28:59 PM