Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

چارسدہ میں اے این پی کے رہنما فاروق خان کی گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول بم حملے پر الطاف حسین کاظہار مذمت


چارسدہ میں اے این پی کے رہنما فاروق خان کی گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول بم حملے پر الطاف حسین کا اظہار مذمت
 Posted on: 4/17/2013
چارسدہ میں اے این پی کے رہنما فاروق خان کی گاڑی پر ریمورٹ کنٹرول بم حملے پر الطاف حسین کا اظہار مذمت 
دہشت گردوں کی جان سے پرامن انتخابی ماحول کو سبوتاژ کیاجارہا ہے ، الطاف حسین 
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں زخمی ہونے والے فاروق خان اور دیگر افراد سے دلی ہمدردی کااظہار 
لندن۔۔۔17، اپریل 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے چارسدہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما فاروق خان کی گاڑی کودہشت گردوں کی جانب سے ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ اے این پی ، ایم کیوایم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور امیدواروں کو دہشت گردوں کی جانب سے تسلسل کے ساتھ نشانہ بنایاجارہا ہے اور پرامن انتخابی ماحول کو سبوتاژ کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردجس طرح سے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو نشانہ بنا رہے ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ وہ ملک میں عام انتخابات کا انعقاد نہیں چاہتے ہیں ۔ انہوں نے چارسدہ میں ریمورٹ کنٹرول بم حملے میں زخمی ہونے والے اے این پی کے رہنما فاروق خان اور دیگر افراد سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے ان کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ جناب الطاف حسین نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو، نگران وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب اور نگراں وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ سے مطالبہ کیا کہ اے این پی کے رہنما فروق خان کی گاڑی کو ریمورٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنانے کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور انتخابی عمل میں رکاوٹ بننے والے دہشت گرد عناصر کے خلاف فی الفور سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

12/23/2024 6:31:50 AM