Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو


ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو
 Posted on: 3/27/2015
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فون پر گفتگو
بین الاقوامی سیاسی صورتحال، ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
دونوں رہنماؤں کا یمن اور سعودی عرب کی تازہ ترین صورتحال پر خصوصی تبادلہ خیا ل
سعودی عرب اور یمن کے تنازعہ میں پاکستان کی شمولیت یا عدم شمولیت کا جائزہ لینے کیلئے فوری طور پر کل جماعتی کانفرنس بلانے کی ضرورت ہے
وہ فیصلہ کیا جائے جو صرف اور صرف پاکستانی مفادات کے مطابق ہو، دونوں رہنماؤں میں اتفاق
لندن۔۔۔27، مارچ 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین اور سابق صدر پاکستان وپیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین جناب آصف علی زرداری کے درمیان ٹیلی فون پرگفتگو ہوئی ۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں ملکی و بین الاقوامی صورتحال ، ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی اور امن وامان کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے اپنی گفتگو میں بالخصوص سعودی عرب اور یمن کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس تنازعہ میں پاکستان کی شمولیت یا عدم شمولیت کا جائزہ لینے کیلئے فوری طورپر کل جماعتی کانفرنس ، اے پی سی بلانے کی ضرورت ہے خواہ وہ پیپلزپارٹی ہی کی جانب سے کیوں نہ ہو۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ کل جماعتی کانفرنس میں موجودہ ملکی وبین الاقوامی صورتحا ل بالخصوص موجودہ صورتحال میں پاکستان کی شمولیت یاعدم شمولیت کے بارے میں بحث کی جائے اور وہ فیصلہ کیاجائے جو صرف اور صرف پاکستانی مفادات کے مطابق ہو۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور ایک دوسرے کی صحت وتندرستی کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

9/30/2024 2:25:01 PM