Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے وفد کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یار خان کے ہمراہ صاحبزادہ فضل کریم کی نماز اور تدفین میں شرکت


ایم کیوایم کے وفد کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یار خان کے ہمراہ صاحبزادہ فضل کریم کی نماز اور تدفین میں شرکت
 Posted on: 4/16/2013
ایم کیوایم کے وفد کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یار خان کے ہمراہ صاحبزادہ فضل کریم کی نماز اور تدفین میں شرکت
صاحبزادہ فضل کریم کے انتقال پر مرحوم کے بیٹے صاحبزادہ حامد رضا سے ایم کیوایم کے وفد نے الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا 
فیصل آباد ۔۔۔16، اپریل 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے نمائندہ وفد نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم کی نمازِ جنازہ اور تدفین میں شرکت کی۔ صاحبزادہ فضل کریم مرحوم کی نما زجنازہ دھوبی گھاٹ فیصل آباد میں ادا کی گئی جبکہ تدفین فیصل آباد کے جھنگ بازار میں واقع دربار حضرت محدث علی ثانیؒ کے احاطے میں عمل میں لائی گئی ۔ ایم کیوایم کے وفد میں رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یار خان ، اپر پنجاب کے صدر میاں عتیق ، وسطی پنجاب کے سیکریٹری جنرل ملک وسیم کھوکھر ، لاہور ڈسٹرکٹ کے صدر عامر سجاد خان لودھی ، محمد عامر بلوچ ، منور حفیظ شاہد اور ضلع فیصل آباد کے عہدیداران و کارکنان شامل تھے ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سیف یار خان اور وفد کے اراکین صاحبزادہ حامد رضا سے ملاقات کی اور ان کے والد صاحبزادہ فضل کریم کے انتقال پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ۔ انہوں نے صاحبزادہ فضل کریم مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا بھی کی ۔ 

12/23/2024 6:33:30 AM