Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

رابطہ کمیٹی کے ارکان حیدرعباس رضوی،قمرمنصور ، رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی اورسابق سینیٹر بابرغوری کانام ای سی ایل میں ڈا لناقابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی


رابطہ کمیٹی کے ارکان حیدرعباس رضوی،قمرمنصور ، رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی اورسابق سینیٹر بابرغوری کانام ای سی ایل میں ڈا لناقابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی
 Posted on: 3/20/2015
رابطہ کمیٹی کے ارکان حیدرعباس رضوی،قمرمنصور ، رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی اورسابق سینیٹر بابرغوری کانام ای سی ایل میں ڈا لناقابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی
ایم کیوایم کے رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا اقدام ایم کیوایم کے خلاف جاری انتقامی کارروائیوں کاتسلسل ہے 
طالبان دہشت گردوں کے ساتھ بالواسطہ یابلاواسطہ تعاون کرنے والوں کے نام آج تک نہ توای سی ایل میں ڈالے گئے اورنہ ہی آج تک ان کے خلاف اس قسم کی کارروائی کی گئی
ڈیتھ سیل میں غیرقانونی طورپر ایک قیدی کے دیے گئے بیان کی بنیادپر ایم کیوایم کے رہنماؤں اورمنتخب نمائندوں کےنام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے ہیں جو سراسرظلم ہے
ایم کیوایم اس اقدام کوعدالت میں چیلنج کرے گی اوراس قسم کے ظالمانہ ہتھکنڈوں کے آگے سرنہیں جھکائے گی۔رابطہ کمیٹی
کراچی۔۔۔ 20 مارچ 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے بعض ٹی وی چینلزپرنشرہونیوالی خبروں کے مطابق ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان حیدرعباس رضوی،قمرمنصور ، رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی اورسابق سینیٹر بابرغوری کانام ای سی ایل میں ڈالنے کی شدیدمذمت کی ہے اوراس اقدام کوایم کیوایم کے خلاف جاری انتقامی کارروائیوں کاتسلسل قراردیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جماعت اسلامی کے رہنماؤں کے گھروں سے القاعدہ کے بڑے بڑے دہشت گردگرفتارہوئے، سری لنکاکی ٹیم پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں نے منصورہ میں قیام کیا، جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے کھلے عام فوج کے خلاف بیانات دیے لیکن آج تک جماعت اسلامی کے رہنماؤں یاطالبان دہشت گردوں کے ساتھ بالواسطہ یابلاواسطہ تعاون کرنے والوں کے نام آج تک نہ توای سی ایل میں ڈالے گئے اورنہ ہی آج تک ان کے خلاف اس قسم کی کارروائی کی گئی لیکن بعض ٹی وی چینلزپرنشرہونیوالی خبروں کے مطابق ڈیتھ سیل میں غیرقانونی طورپر ایک قیدی کے دیے گئے بیان کی بنیادپر ایم کیوایم کے رہنماؤں اورمنتخب نمائندوں کے نام ای سی ایل میں ڈال دیئے گئے ہیں جو سراسرظلم ہے ۔ یہ اقدام ایم کیوایم کو طاقت کے ذریعے کچلنے کیلئے کی جانے والی کارروائیوں کاحصہ ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم اس اقدام کوعدالت میں چیلنج کرے گی اوراس قسم کے ظالمانہ ہتھکنڈوں کے آگے سرنہیں جھکائے گی۔ 

9/30/2024 2:27:13 PM