Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

گزشتہ 6روز کے دوران شہر میں سرکاری اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے متعدد ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدروں کے گھروں اور ان کی عارضی رہائشگاہوں پر غیر قانونی اور بلاجواز چھاپے و گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


گزشتہ 6روز کے دوران شہر میں سرکاری اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے متعدد ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدروں کے گھروں اور ان کی عارضی رہائشگاہوں پر غیر قانونی اور بلاجواز چھاپے و گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 3/19/2015
گزشتہ 6روز کے دوران شہر میں سرکاری اہلکاروں کے ہاتھوں ایم کیوایم کے متعدد ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدروں کے گھروں اور ان کی عارضی رہائشگاہوں پر غیر قانونی اور بلاجواز چھاپے و گرفتاریوں پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
13مارچ کی شب ایم کیوایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر کے جوائنٹ سیکٹر انچارج حسن حیدر ولد سید محمد عسکری ،ایم کیوایم برنس روڈ سیکٹر یونٹ 22کے ہمدرد سہیل کھوکھر ولد جمیل احمد کھوکھر کو گرفتار کیا گیا 
یم کیوایم برنس روڈ سیکٹر کے ہمدرد عمران الدین ، کارکن عثمان احمد ، ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن یونٹ 118-Bکے کارکن نبی حسن عرف جہانگیر ، ایم کیوایم قصبہ علی گرھ سیکٹر یونٹ 132کے کارکن محمد قاسم ، ایم کیوایم رنچھوڑ لائن سیکٹر یونٹ 34کے کارکن رضوان کو 15مارچ کو گرفتار کرلیا گیا 
16مارچ کو قصبہ علی گڑھ سیکٹر کارکن محمد ناصر ، نارتھ کراچی سیکٹر کے کارکن کلیم وحید کو سرکاری اہلکاروں بلاجواز گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لئے گئے
17مارچ کو لائینز ایریا سیکٹر کے کارکن سید باقررضا ، اورنگی ٹاؤن سیکٹر کے کارکن آصف علی ، کورنگی سیکٹر کے کارکن شاہد کو گرفتار کیا گیا
18مارچ کو پی آئی بی سیکٹر کے کارکن رضوان خان ، قصبہ علی گڑھ سیکٹر کے کارکن ارسلان ، ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر کے کارکن عبد المعید عرف ندیم اور ندیم احمد ولد کو سرکاری اہلکاروں نے گھروں پر چھاپہ مار کر گرفتا رکرلیا 
19مارچ کو گلستان جوہر میں واقع عارضی رہائشگاہ میں مقیم ایم کیوایم نیو کراچی سیکٹر کے سیکٹر انچارج علی رضا ولد شمیم رضا ، نیو کراچی سیکٹر کے کارکنان شہزاد خان اور سلمان خان کو سرکاری اہلکار گرفتار کرکے لئے اور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا 
ایم کیوایم کارکنان کی گرفتاریوں اورچھاپوں کے خلاف آئینی وقانونی کارورائی جاری رکھے گی اور وقت ثابت کردے گا کہ ایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن ماضی کی طرح ایک اور بڑی غلطی تھی ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
وزیراعظم ، وفاقی وزیر داخلہ ، گورنر سندھ اور وزیراعلیٰ سندھ گزشتہ 6روز سے دوران ایم کیوایم کے ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدردوں کی بلاجواز اور غیر قانونی گرفتاریوں کا سختی سے نوٹس لیں ،رابطہ کمیٹی 
کراچی ۔۔۔19، مارچ2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سرکاری اہلکاروں کے ہاتھوں گزشتہ 6روز کے دوران شہر میں ایم کیوایم کے متعدد ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدردوں کے گھروں اور ان کی عارضی رہائشگاہوں پر غیر قانی اور بلاجوازچھاپے اور متعدد کی گرفتاریوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ کراچی آپریشن کی آڑ میں سرکاری اہلکاروں کی جانب سے چادر اور چار دیوار کے تقدس کی پامالی اور قانون ، آئین اور انصاف کی دھجیاں بکھیرے جا نے کا عمل فی الفور بندکرایاجائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے ذمہ داران و، کارکنان اور ہمدردوں کے گھروں پر چھاپوں و گرفتاریوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ 13مارچ کی شب ایم کیوایم ناظم آباد گلبہار سیکٹر کے جوائنٹ سیکٹر انچارج حسن حیدر ولد سید محمد عسکری ،ایم کیوایم برنس روڈ سیکٹر یونٹ 22کے ہمدرد سہیل کھوکھر ولد جمیل احمد کھوکھر ، 15مارچ کو ایم کیوایم برنس روڈ سیکٹر کے ہمدرد عمران الدین ولد اسلم الدین ، کارکن عثمان احمد ولد اکرام الدین ، ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن یونٹ 118-Bکے کارکن نبی حسن عرف جہانگیر ولد غلام رسول ، ایم کیوایم قصبہ علی گرھ سیکٹر یونٹ 132کے کارکن محمد قاسم ولد محمد نذیر ، ایم کیوایم رنچھوڑ لائن سیکٹر یونٹ 34کے کارکن رضوان ولد ایوب ، 16مارچ کو ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ 132کے کارکن محمد ناصر ولد عبدالسلام ، ایم کیوایم نارتھ کراچی سیکٹر یونٹ137-Aکے کارکن کلیم وحید ولد عبد الوحید ، 17مارچ کو لائینز ایریا سیکٹر یونٹ 196کے کارکن سید باقررضا ولد نذر عباس ، ایم کیوایم اورنگی ٹاؤن سیکٹر یونٹ 124کے کارکن آصف علی ولد نور الحق ،ایم کیوایم کورنگی سیکٹر یونٹ 74کے کارکن شاہد ولد ریاست حسین ، 18مارچ کو ایم کیوایم پی آئی بی سیکٹر یونٹ 56کے کارکن رضوان خان ولد شمیم خان ، ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ 131کے کارکن ارسلان ولد محمد عارف ، ایم کیوایم قصبہ علی گڑھ سیکٹر یونٹ 130کے کارکن عبد المعید عرف ندیم ولد عبد الحمید ، یونٹ 132قصبہ علی گڑھ سیکٹر کے کارکن ندیم احمد ولد قدیر اسماعیل جبکہ 19مارچ کو گلستان جوہر میں واقع عارضی رہائشگاہ میں مقیم ایم کیوایم نیو کراچی سیکٹر کے سیکٹر انچارج علی رضا ولد شمیم رضا ، نیو کراچی سیکٹر یونٹ 141کے کارکن شہزاد خان ولد عبدالطیف اور یونٹ 141کے ہی کارکن سلمان خان ولد نجم الحسن کو سرکاری اہلکارون نے ان کی مستقل اور عارضی رہائشگاہوں پر چھاپہ مار کاروائیاں کرکے گرفتار کرلیا اور انہیں تشدد کانشانہ بناتے ہوئے اپنے ہمراہ لے گئے ۔ رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے گرفتار کئے گئے معصوم وبے گناہ ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدردوں کو سرکاری حراست میں وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے اور ان کے بارے میں کچھ معلومات فراہم نہیں کی جارہی ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چھاپے و گرفتاریوں کا مقصد ایم کیوایم اور اس کے کارکنان کو خوفزدہ کرنا ہے لیکن سرکاری اہلکار جان لیں کہ کارکنان اس سے قبل بھی ہر آزمائش اور کڑے وقت میں ثابت قدم رہے ہیں اور انشاء اللہ ہر ظلم ، جبر اور اوچھے ہتھکنڈوں کا ہمت و جرات اور بہادری سے سامنا کریں گے اور ایم کیوایم کارکنان کی گرفتاریوں اورچھاپوں کے خلاف آئینی وقانونی کارورائی جاری رکھے گی اور وقت ثابت کردے گا کہ ایم کیوایم کے خلاف جاری آپریشن ماضی کی طرح ایک اور بڑی غلطی تھی ۔ رابطہ کمیٹی ذمہ داران وکارکنان سے اپیل کی کہ وہ چھاپے و گرفتاریوں پر صبر و تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور اپنے درمیان اتحاد برقرار رکھیں ، ایم کیوایم ملک کے آئین و قانون کا احترام کرتی ہے اور آئینی و قانونی طریقے سے ہی اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو غلط ثابت کرے گی اور ماضی کی طرح سرخرو ہوگی ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ گزشتہ 6روز سے دوران ایم کیوایم کے ذمہ داران ، کارکنان اور ہمدردوں کی بلاجواز اور غیر قانونی گرفتاریوں کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث سرکاری اہلکاروں کا محاسبہ کیاجائے اورگرفتار شدگان کو فی الفور رہاکیاجائے ۔ 

9/30/2024 2:25:46 PM