Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطا ف حسین جہاں چلیں گے وہ راستہ اور جہاں رکیں گے وہ ہماری منزل ہوگی ، رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


جناب الطا ف حسین جہاں چلیں گے وہ راستہ اور جہاں رکیں گے وہ ہماری منزل ہوگی ، رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 3/18/2015
جناب الطا ف حسین جہاں چلیں گے وہ راستہ اور جہاں رکیں گے وہ ہماری منزل ہوگی ، رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
ایم کیوایم کے 31ویں یوم تاسیس میں موجود لاکھوں افراد جناب الطاف حسین کی صداقت کی گواہی دے رہے ہیں ،حیدر عباس رضوی 
جناب الطاف حسین نے جو فکر و فلسفہ دیا ہے یہ ختم ہونے والا نہیں ہے یہ دلوں اور ذہنو ں میں موجود ہے، رابطہ کمیٹی رکن قمر منصور 
جو مائنس الطاف حسین کہتے ہیں وہ یاد رکھیں کہ دنیا کی کوئی طاقت الطاف حسین کو ایم کیوایم سے جدانہیں کرسکتی ، رابطہ کمیٹی رکن عارف خان
مہاجر بھی ایک خوبصورت قوم ہے اور میں پنجابی ہوں ،تین الیکشن لڑا ہوں ،ایم کیو ایم میں مجھے بہت عزت دی جاتی ہے، حق پرست سینیٹر کرنل (ر) طاہر مشہدی 
آج ڈٹ جانے کا لمحہ ہے ، خالق سے عہد کرلو کہ موت آنی ہے تو آجائے لیکن پیچھے نہیں ہٹیں گے ، سینیٹر بیرسٹرمحمد علی سیف 
ایم کیوایم پر جتنے بھی مظالم ڈھا لئے جائیں ہم حوصلہ نہیں ہاریں گے اور پاکستان کوبچائیں گے ، کشور زہرا 
ایم کیوایم جھوٹ کے دور میں سچائی کی علمبردارہے،،حق پرست رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی 
جناب الطاف حسین پر جھوٹے الزامات گھناؤنی سازش ہے، رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی 
ہم حالات دیکھ کر قائد نہیں بدلتے بلکہ قائد کے حکم پر حالات بد ل دیتے ہیں ، حق پرست رکن سندھ اسمبلی ہیر سوہو 
کراچی ۔۔۔18، مارچ2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، ڈاکٹر فاروق ستار ،حیدر عباس رضوی ، قمر منصور اور عارف خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ جناب الطا ف حسین جہاں چلیں گے وہ راستہ اور جہاں رکیں گے وہ ہماری منزل ہوگی ،ایم کیوایم کے 31ویں یوم تاسیس میں موجود لاکھوں افراد جناب الطاف حسین کی صداقت کی گواہی دے رہے ہیں، جو مائنس الطاف حسین کہتے ہیں وہ یاد رکھیں کہ دنیا کی کوئی طاقت الطاف حسین کو ایم کیوایم سے جدا نہیں کرسکتی ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں ایم کیوایم کے 31ویںیوم تاسیس کے مرکزی اجتماع کے ہزاروں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجتماع میں ذمہ داران و کارکنان کا جوش و خروش قابل دید تھا جوجناب الطاف حسین کے حق میں فلک شگاف نعرے لگاتے رہے ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج 18مارچ2015ء ہے اور ایم کیوایم کی جدوجہد کے عزم و عمل سے مالا مال ، ایم کیوایم کے 31سال مکمل ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کی 31سالہ جدوجہد ، وفا اور قربانی سے عبارت ہیں ، یہ 31سال قوم کیلئے سایہ اورمضبوط عمارت ہیں ۔ انہوں نے ایم کیوایم کے 31ویں یوم تاسیس کی تمام کارکنان اور قائد تحریک جناب الطا ف حسین کو دل کی گہرائیوں سے دلی مبارکباد پیش کی ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید حیدر عباس رضوی نے کہا کہ میڈیا اورڈرائنگ روم میں بیٹھ کر سیاست کرنے والے لوگ آج ایم کیوایم کے 31ویں یوم تاسیس کو پیمانہ بنا کر یہ دیکھنے کیلئے بیٹھے تھے کہ ایم کیوایم کے 31ویں یوم تاسیس کے موقع پر کتنے لوگ باوجود تمام تر مشکلات ، سازشوں ، خوف کے جلسہ گاہ میں موجود ہوں گے ۔ انہوں نے ان ماؤں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہاکہ جنہوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ایماندار ، ثابت قدم اور وفادار ساتھیوں کوپیدا کیا تاکہ وہ جناب الطاف حسین کی صداقت کی گواہی دینے کیلئے یہاں آئیں اورلوگوں کے ذہنوں میں اٹھنے والے سوالات کو ان کے ذہنوں میں ہی ختم کردیا ۔ انہوں نے کہاکہ آج میڈیا کی آنکھ یہ منظر دیکھ رہی ہے ، تاریخ گواہ ہے ، مورخ کا قلم لکھ رہا ہے کہ پریشانیاں ، مصیبتیں ، دکھ ، درد کوئی چیز ایم کیوایم کے کارکنان کو اپنے قائد جناب الطاف حسین سے جدا نہیں کرسکتی ۔، آج جناب الطا ف حسین اور ایم کیوایم کی جدوجہد پاکستانیوں کو بااختیار بنانے کیلئے ہے ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن قمر منصور نے کہا کہ ایم کیوایم ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جو اپنی خاصیت اورصلاحیتوں کے اعتبار سے پاکستان کی واحد جماعت ہے مگر اسے ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور بنا کر پیش کیاجارہا ہے ، ایک ایسے وقت پر جب سینیٹ کے بازار میں لوگوں کی بولیاں لگ رہی تھیں توواحد ایم کیوایم تھی جس میں کوئی رکن اسمبلی بکنے والا او رجھکنے والا نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کچھ لوگ اسلام آبادمیں پی ٹی وی پر حملہ کرتے ہیں ، اپنے کنٹینر پر کھڑے ہوکر رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو للکارتے ہیں لیکن تمام الزامات ایک مڈل کلاس سیاسی جماعت پر لگائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے جو فکر و فلسفہ دیا ہے وہ ختم ہونے والا نہیں ہے یہ دلوں اور ذہنو ں میں موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کے نتائج دیکھ لئے جائیں کہ عوام کے دل جناب الطاف حسین کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر کچھ لوگ ایسی باتیں کررہے ہیں کہ شاید ایم کیوایم کا کسی سے جھگڑا ہے لیکن میں واضح کردوں کہ ایم کیوایم کسی سے لڑنا نہیں چاہتی اور اس میں جرائم پیشہ افراد کیلئے زیر و فیصد عدم برداشت ہے ۔ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج جناح گراؤنڈ میں سروں کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ قائد تحریک جناب الطا ف حسین اور ایم کیوایم کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی ، آج جو سازشیں ہورہی ہیں وہ سب کے سامنے عیاں ہے ، 18مارچ 84ء سے 2015ء آگیا ا س دوران بڑے نشیب و فراز آئے جنکا ہمت و جرات سے سامنا کرنے پر میں قائد تحریک جناب الطاف حسین اور کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ وہ ڈرے اور جھکے نہیں اور حق کے علم کو انہوں نے بلند رکھا ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے مختصر اً خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں کارکنان کو 31ویں یوم تاسیس اور 31ویں آزمائش پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ انہو ں نے ایم کیوایم کے کارکن وقاص علی شاہ شہید کیلئے شعر بھی پڑھا ۔حق پرست سینیٹرکرنل (ر) طاہر مشہدی نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطا ف حسین مظلوم سندھیوں ، پنجابیوں ، پختونوں اور تمام پاکستانیوں کے قائد ہیں ملک میں سب سے زیادہ قربانیاں دینے والے اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے والے جناب الطاف حسین ہیں اور اسی وجہ سے رولنگ ایلیٹ اور وڈیرے اور جاگیردار جب یہ دیکھتے ہیں کہ متحدہ قومی موومنٹ ملک میں پھیل رہی ہے تو وہ سازشیں کرتے ہیں لیکن آج میں بتانا چاہتا ہوں کہ ایم کیوایم پنجاب ، خیبرپختون خواہ ، بلوچستان اور کشمیر تک موجود ہے اور جناب الطاف حسین ان سب کے بہادر اور سچے لیڈر ہیں ۔ حق پرست سینیٹر بیرسٹر سیف نے کہا کہ جراتوں کی داستانیں رقم کی جائیں اور اس جرات کی داستانوں میں سے ایک داستان وقاص شاہ کا خون ہے اور اس شہید کا خون جذبات اور حوصلے کو بلند رکھنے کی دعوت دیتا ہے کہ اس کو کہاں سے انصاف ملے گا ۔ انہوں نے میڈیا کے مالکان ، رپورٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ حق و سچ دکھائیں اور ظالم کو عوام کے سامنے لائیں ۔ ایم کیوایم شعبہ خواتین کی انچارج و رکن قومی اسمبلی کشورزہرہ نے کہا کہ جن لوگوں نے پاکستان کیلئے لاکھوں جانوں کی قربانی دی ان کی اولادوں کو بھی آج تک حب ا لوطنی کا درجہ نہیں دیاگیا ہے جتنے بھی ظلم ایم کیوایم پر ڈھا لئے جائیں مگر اس کی قیادت اور کارکنان بہادر ہیں اور ہم نے حوصلہ نہیں ہارا ہم پاکستان کوبچائیں گے ۔ حق پرست رکن سندھ اسمبلی رؤف صدیقی نے کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم جناب الطا ف حسین کے ساتھ ہیں جس صورتحال سے آج ہم گزر رہے ہیں اس سے کئی زیادہ بدترین حالات سے ہم ماضی میں گزرتے آئے ہیں ، ایم کیوایم جھوٹ کے دور میں سچائی کی علمبردارہے ۔حق پرست رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی نے کہاکہ یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ جناب الطا ف حسین صرف اردو بولنے والوں کے قائد ہیں لیکن  آج یوم تاسیس کے اجتماع میں ہر زبان اور قومیت کے لوگ بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین پر جھوٹے الزامات گھناؤنی سازش ہے کیونکہ انہوں نے ملک کے ہر غریب و مظلوم کے حقوق کیلئے آواز بلند کی اور مظلوموں کیلئے اپنی زندگی کو وقف کردی ۔ 
حق پرست رکن سندھ اسمبلی ہیرسوہو نے کہا کہ میں 31ویںیوم تاسیس کے موقع پر جناب الطا ف حسین سے عہد کرتی ہوں کہ مرجاؤں گی لیکن حق و صداقت کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹوں گی ۔ انہوں نے کہاکہ ہم حالات دیکھ کر قائد نہیں بدلتے ہم قائد کے حکم پر حالات بد ل دیتے ہیں۔ ہمیں کمزور اور بزدل نہیں سمجھا جائے ، ہم جناب الطاف حسین کے ساتھ اور ان کے حق پرستی کے قافلے میں شامل سندھی ، پنجابی ، بلوچی ، سرائیکی ، پختون ، گلگتی ، بلتستانی ،کشمیری کوئی بھی بزدل نہیں ہے ۔ 
 

9/30/2024 2:24:11 PM