گلشن سرجانی میں جدید مشینری سے آراستہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کے میٹرنٹی ہوم ، لیبارٹری اور ڈسپنسری کا افتتاح
جناب الطاف حسین اور پاکستانی عوام کے درمیان محبت رشتہ ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
جناب الطاف حسین کی قوم کیلئے خدمات دنیا کے سامنے ہیں ،یہ سلسلہ وقت کے ساتھ ساتھ وسیع ہوتا جارہاہے، ڈاکٹرصغیر احمد
سرجانی کے عوام بنیادی سہولیا ت کے فقدان کا شکار ہیں ، عبد اللہ شیخ
جناب الطاف حسین تمام پاکستانیوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا چاہتے ہیں،عادل صدیقی
خدمت خلق فاؤنڈیشن ایک پودا تھا جو تناور درخت بن چکا ہے اورجو قوم کو فلاحی خدمات پیش کر رہاہے، ارشد وہرہ
خدمت خلق فاؤنڈیشن میٹرنٹی ہوم ، لیبارٹری و ڈسپنسری کی افتتاحی تقریب سے مقررین کا خطاب
کراچی۔۔۔17مارچ2015ء
خد مت خلق فاؤنڈیشن کے تحت گلشن سرجانی خدا کی بستی میں جدید مشینری سے آراستہ میٹرنٹی ہوم ، لیبارٹری اور ڈسپنسری کا افتتاح کر دیا گیا ہے جس میں جدید انکیوبیٹر کی سہولیات میسر ہیں ۔لیبارٹری اور میٹرنٹی ہوم کا افتتاح ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارج ڈاکٹر نصرت شوکت ، رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اورحق پرست رکن صوبائی اسمبلی عبد اللہ شیخ نے کیا ۔ اس سلسلے میں ایم کیو ایم کے زیر اہتمام پر وقار تقریب کا انعقا د کیا گیا ۔افتتاحی تقریب میں سابق صوبائی وزیر صحت و ٹرسٹی خدمت خلق فاؤنڈیشن ڈاکٹر صغیر احمد، ٹرسٹی ارشد وہرہ ، ٹرسٹی عادل صدیقی ، ایم کیوا یم میڈیکل ایڈ کمیٹی کے انچارج فاروق جمیل و ارکان ،سرجانی سے تعلق رکھنے والی خواتین ، بچیوں ، بزرگوں سمیت کارکنان و عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے اپنی جدو جہد کا آغاز کراچی کے غریب و متوسط علاقوں سے کیا تھا اور انہوں نے غریبوں مظلوموں کے حقوق کیلئے جدوجہد کی اور انہیں عوام کی خدمت کیلئے کسی وزارت ، اقتدار یا حکومت کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ خدمت خلق کمیٹی کا قیام ایم کیو ایم سے بھی پہلے عمل میں آیاتھااور اس وقت سے یہ ادارہ ملک کے کونے کونے میں بلا امتیا ز پاکستانیوں کی خدمت کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین اور پاکستانی عوام کے درمیان محبت اور ایک دوسرے کے درد کو سمجھنے کا رشتہ ہے لیکن چند عناصر اپنے مذموم مقاصدکیلئے اس رشتے کا چہرہ مسخ کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین بانیان پاکستان کی اولاد ہیں جنہوں نے ملک کو بنانے کیلئے لاکھوں جانوں کے نذرانے پیش کئے اور اسی لئے جناب الطاف حسین پاکستان کو ایک کامیاب فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں جس کیلئے ہر پاکستانی کو با اختیار بنانا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جناب الطاف حسین جیسے لیڈر کی ضرورت ہے قدرت کا حسین تحفہ ہیں جو اپنے لئے نہیں بلکہ مظلوموں کیلئے سوچتے ہیں۔ڈاکٹر صغیراحمد نے کہا کہ ڈسپنسری جناب الطاف حسین کی جانب سے سرجانی کے غریب و متوسط طبقے کیلئے انمول تحفہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین تمام پاکستانیوں کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں اور یہی انکا وژن ہے ، جناب الطاف حسین کی قوم کیلئے فلاحی خدمات دنیا کے سامنے ہیں اور یہ سلسلہ وقت کے ساتھ ساتھ وسیع ہوتا جارہاہے ۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی عبد اللہ شیخ نے کہا کہ سرجانی کے عوام بنیادی سہولیا ت کے فقدان کا شکار ہیں اور آج یہاں جدید مشینری سے آراستہ لیبارٹری قائم کرکے جناب الطاف حسین نے عوام دوستی کا یاک ثبوت دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے حکومت کو سرجانی کیلئے مختلف ترقیاتی اسکیمیں دیں لیکن آج تک ان پر عمل نہیں کیا گیا۔عادل صدیقی نے کہا کہ جناب الطاف حسین چاہتے ہیں کہ تمام پاکستانیوں کو بنیادی سہولیات میسر آئیں اور اسی لئے خدمت خلق فاؤنڈیشن ملک بھر میں مظلوموں کی خدمت کر رہی ہے۔ارشد وہرہ نے کہا کہخدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام حیدر آباد میں جدید اسپتال قائم کیا گیا کیوں کے وہاں جدید مشینری نہ ہونے کے سبب نومولود بچوں کی اموات ہوتی تھیں ۔انہوں نے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن ایک پودا تھا جو تناور درخت بن چکا ہے ،اور وہ میت بس سروس ، ایمبو لینس سروس ، بلڈ بینک، میٹرنٹی ہوم ، سر د خانے و ویگر فلاحی خدمات پیش کر رہاہے ۔
.JPG)