ابراہیم حیدری میں رہائش پذیر کچھی برادری سے تعلق رکھنے والے وفد کی محمد صدیق گڈانی کی قیادت میںایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات ، ایم کیوایم میں غیر مشروط طورپر شمولیت کا اعلان
جناب الطاف حسین واحد رہنماء ہیں جو مسائل میں گھر ے ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں، وفد کا اظہارِ خیال.
وہ دن دور نہیں ملک بھر میں ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی قیاد ت میں غریب و مظلوم عوام کی حکمرانی قائم ہوگی ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
کراچی :۔۔۔15، اپریل 2013ء
ابراہیم حیدری میں رہائش پذیر کچھی برادری سے تعلق رکھنے والے وفد نے محمد صدیق گڈانی کی قیادت میں ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، اراکین رابطہ کمیٹی نیک محمد اور اشفاق منگی سے ملاقات کی اورایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی ملک سے جاگیر دارانہ ، وڈیرانہ ، سر دارانہ نظام کے خلاف عملی جدوجہد سے متاثر ہوکر ایم کیوایم میں غیر مشروط طورپر شمولیت کا اعلان کیا ہے ۔یہ اعلان انہوں نے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں کیا۔ اس موقع پر ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم ، جوائنٹ انچارجز محمد اسلم بلوچ ، سلیم جوکھیو و اراکین کمیٹی بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر وفد کے اراکین نے رابطہ کمیٹی سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ملک بھر کے متوسط اور غریب طبقہ سے تعلق رکھنے والی 98فیصد عوام بانی و قائد جناب الطاف حسین کو نجات دہندہ کے طو پر دیکھ رہی ہے ،کیونکہ ان کی 35سالہ پر عز م جدوجہد ملک بھر کی عوام کے سامنے ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین واحد رہنماء ہیں جو مسائل میں گھر ے ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں اور آج ہم قائد تحریک جناب الطا ف حسین کے فکرو فلسفے سے متا ثر ہو کر غیر مشروط طو ر پر ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں تاکہ قائد تحریک کے شانہ بشانہ غریب و متوسط طبقے کے حقوق کے حصول کی جدوجہد کرسکیں۔ 11مئی کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں ہم قائد تحریک جناب الطاف حسین کے نامزد کردہ اُمید وار برائے حلقہ NA-258 PS-129,کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکر کامیاب بنائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ باطل پرست قوتوں کو اندازہ ہوجائے گا کہ اب اگر الطاف حسین اور قافلہ حق پرستی کے خلاف سازشیں کیں تو سندھ کے مظلوم ومحکوم تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد ن باطل پر ستوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہوں گے ۔ اس موقع پر وفد کے اراکین کے جذبات کو سراہتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے انہیں ایم کیوایم میں غیر مشروط شمولیت اختیار کرنے پر زبردست مبارکباد پیش کی اور کہاکہ جناب الطاف حسین کی قیادت میں ملک بھر کے مظلوم عوام تیز ی سے ایم کیوایم کے پرچم تلے جمع ہورہے ہیں تاکہ ملک میں 65سالوں سے رائج فرسودہ موروثی سیاست کا خاتمہ کیا جاسکے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم صر ف زبانی دعویٰ ہی نہیں کرتی بلکہ عملی طورپر کرکے دکھاتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ دن دور نہیں جب پورے ملک میں ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی قیاد ت میں غریب و مظلوم عوام کی حکمرانی قائم ہوگی ۔