Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لاہور یوحنا آباد میں واقع چرچ اوراسکول میں بم دھماکوں پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کااظہار مذمت


لاہور یوحنا آباد میں واقع چرچ اوراسکول میں بم دھماکوں پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کااظہار مذمت
 Posted on: 3/15/2015
لاہور یوحنا آباد میں واقع چرچ اوراسکول میں بم دھماکوں پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کااظہار مذمت 
چرچ اوراس سے ملحقہ اسکول میں بم دھماکے اس وقت کئے گئے جب چرچ میں دعائیہ تقریب جاری تھی جو انتہائی دردناک ، افسوسناک اور دہشت گردی کی بد ترین کاروائی ہے، الطاف حسین 
ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کی سمت درست کی جائے، الطاف حسین 
دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو سیاسی محاذ آرائی اور انتقام کی نذر کرنے کا عمل بند کرکے یکسوئی اور مخلصی کے ساتھ ملک و قوم کو دہشت گردی سے نجات دلانے کیلئے عملی طور پر کام کیاجائے ، الطاف حسین
بم دھماکوں میں متعد د افراد کے ہلاک ہونے پر الطاف حسین کااظہار افسوس ، زخمیوں کی جلد و مکمل صحت یابی کیلئے دعا 
لندن۔۔۔15، مارچ2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے لاہورکے علاقے یوحنا آباد میں واقع اسکول اورچرچ میں بم دھماکوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور دھماکہ میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یوحنا آباد میں واقع چرچ اوراس سے ملحقہ اسکول میں بم دھماکے اس وقت کئے گئے جب وہاں دعائیہ تقریب جاری تھی جو انتہائی دردناک ، افسوسناک اور دہشت گردی کا بدترین واقعہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گرد وں کا کوئی مذہب نہیں ہے اور ملک کی سلامتی اور استحکام کے در پے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ معصوم لوگوں کو عبادتگاہ کے اندر عبادت کے دوران بم دھماکے کرکے ہلاک و زخمی کرنے والے دہشت گرد سفاک اور انسانیت سے عاری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کی سمت درست کی جائے اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کو سیاسی محاذ آرائی اور انتقام کی نذر کرنے کا عمل بند کرکے یکسوئی اور مخلصی کے ساتھ ملک و قوم کو دہشت گردی سے نجات دلانے کیلئے عملی طور پر کام کیاجائے ۔ انہوں نے بم دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعابھی کی۔جناب الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ یوحنا آباد میں واقع چرچ میں بم دھماکوں میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتا رکیاجائے اور انہیں قرارو اقعی سزا دی جائے ۔ 

9/30/2024 2:23:00 PM