بدھ کے روزنائن زیرواوراس سے متصل دفاترپررینجرزکے چھاپے کے دوران رینجرزکی بلاجوازفائرنگ شہید ہونے والے ایم کیوایم کے کارکن سیدوقاص علی شاہ کوہزاروں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان شہداء قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا
سیدوقاص علی شاہ شہیدکی نمازجنازہ عزیزآبادکے تاریخی جناح گراؤنڈ میں مولانافرحت احمدقادری نے ادا کرائی
نمازجنازہ اورتدفین میں اراکین رابطہ کمیٹی ،حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی،ایم کیوایم کے شعبہ جات کے ارکان، کراچی کے سیکٹرزویونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران ،کارکنان،ہمدردوں اورسیدوقاص علی شہیدکے بھائیوں اور دیگر عزیزو اقارب نے ہزاورں کی تعدادمیں شرکت کی
سیدوقاص علی شاہ سمیت تمام حق پرست شہداء کے درجات کی بلندی کے فاتحہ خوانی ، قائدتحریک الطاف حسین اور تمام سوگواران کے صبرجمیل اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی اوردرازی عمرکے لئے اجتماعی دعائیں کرائیں
جیسے ہی وقاص علی شاہ کاجسدخاکی نائن زیرولایاگیانائن زیروپرموجودایم کیوایم کی شعبہ خواتین کی کارکنان اورشہیدوقاص علی شاہ کی بہنوں اور دیگر رشتہ دارخواتین نے شہیدکاآخری دیدارکیااس موقع پرانتہائی رقت آمیزمناظردیکھنے میںّ آئے
وقاص علی شاہ کی تدفین کے موقع پرعزیزآبادکی فضاء کلمہ طیبہ اوردوردشریف کی صداؤں سے گونجتی رہی اورعزیزآبادسمیت پورے شہرکی فضاء سوگواررہی دکانداروں اورتاجروں نے ازخوداپناکاروباربندرکھاجبکہ ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں سے غائب رہی اورشہرمیں سوگ کاسماں رہا
کراچی:۔۔۔ 12 مارچ 2015ء
بدھ کے روزایم کیوایم کے مرکزنائن زیرواوراس سے متصل ایم کیوایم کے دفاتراورگھروں پررینجرزکے غیرقانونی چھاپے کے دوران رینجرزکی فائرنگ شہید ہونے والے متحدہ قومی موومنٹ کے جواں سال کارکن اورایم کیوایم شعبہ اطلاعات (سینٹرل انفارمیشن سیل)رکن سیدوقاص علی شاہ شہیدکوہزاروں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان جمعرات کے روزبعدنمازظہریٰسین آبادکے شہداء قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔اس سے قبل شہیدکی نمازجنازہ عزیزآبادکے تاریخی جناح گراؤنڈ میں مولانافرحت احمدقادری نے ادا کرائی۔نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے جوائنٹ انچارجزڈاکٹرنصرت شوکت اورکہف الوریٰ،اراکین رابطہ کمیٹی ،حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی،ایم کیوایم کے شعبہ جات کے ارکان،کراچی کے سیکٹرزویونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران ،کارکنان،ہمدردوں اورسیدوقاص علی شہیدکے بھائیوں اوردیگرعزیزواقارب نے شرکت کی اورشہیدکوان کی تنظیمی خدمات پرزبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر سیدوقاص علی شاہ سمیت تمام حق پرست شہداء کے درجات کی بلندی کے فاتحہ خوانی ، سید وقاص علی شاہ کے قتل میں ملوث رینجرزاہلکاروں کی گرفتاری سمیت قائدتحریک الطاف حسین اور تمام سوگواران کے صبرجمیل،اسیروں کی جلدازجلد رہائی ،لاپتہ کارکنان کی بحفاظت بازیابی،ایم کیوایم کی کامیابی،سازشوں کے خاتمے اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کی صحت وتندرستی اوردرازی عمرکے لئے اجتماعی دعائیں کرائیں۔قبل ازیں وقاص علی شاہ کا جسد خاکی خدمت خلق فاؤنڈیشن کی ایمبولینس میں ان کی رہائشگاہ واقع پاک کوثرٹاؤن ملیرسے ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرولایاگیا،جیسے ہی وقاص علی شاہ کاجسدخاکی نائن زیرولایاگیاتو نائن زیروپرموجودایم کیوایم کی شعبہ خواتین کی کارکنان اورشہیدوقاص علی شاہ کی بہنوں اوردیگررشتہ دارخواتین نے شہیدکاآخری دیدارکیااس موقع پرانتہائی رقت آمیزمناظر دیکھنے میںّ آئے وقاص علی شاہ شہیدکے بھائی بہنیں اور دیگر خواتین اپنے بھائی کی شہادت پرشدت غم سے نڈھال تھیں جنہیں موقع پرموجودخواتین اورذمہ داران نے دلاسہ دیااس موقع پرہرآنکھ اشکبارتھی جبکہ ایم کیوایم کے کارکنان بھی سیدوقاص علی شاہ کی شہادت پراپنے جذبات قابونہ رکھ سکے اورایک دوسرے سے گلے مل کرزورقطارروتے رہے۔ بعدازاں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعدوقاص علی شہیدکاجسدخاکی جناح گراؤنڈ عزیزآباد سے جلوس کی شکل میں شہداء قبرستان لیجایاگیا۔ اس موقع پرعزیزآبادکی فضاء کلمہ طیبہ اوردوردکی صداؤں سے گونجتی رہی جبکہ عزیزآبادسمیت پورے شہرکی فضاء سوگواررہی ، دکانداروں اورتاجروں نے ازخوداپناکاروباربندرکھاجبکہ ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں سے غائب رہی اورشہرمیں سوگ کاسماں رہا۔علاوہ ازیں شہداء قبرستان یٰسین آبادمیں سیدوقاص علی شاہ شہیدکوسپردخاک کردیاگیا۔
.JPG)
.JPG)
تصاویر
وڈیو