Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم ایک پر امن و جمہوریت پسند جماعت ہے جو ملکی استحکام اور جمہوریت کے فروغ کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار


ایم کیو ایم ایک پر امن و جمہوریت پسند جماعت ہے جو ملکی استحکام اور جمہوریت کے فروغ کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
 Posted on: 3/12/2015
ایم کیو ایم ایک پر امن و جمہوریت پسند جماعت ہے جو ملکی استحکام اور جمہوریت کے فروغ کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
ایم کیوا یم پاکستان کے تمام ریاستی اداروں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا دل سے احترام کرتی ہے لہٰذابحیثیت تیسری بڑی قومی جماعت کے ہمارا تقدس، احترا م اور ہماری عزت نفس کا بھی خیال رکھا جائے
494/8جناب الطاف حسین کا 120گز کا گھر ہے جو نائن زیرو کہلاتاہے، ایم کیوایم نائن زیرو کی ذمہ داری لے سکتی ہے باقی گھروں کی براہ راست ذمہ داری نہیں لے سکتی
ہم اس دعوے اور تاثر کو یکسر مسترد کرتے ہیں کہ نائن زیرو پر دہشت گردوں کو تعاون فراہم کیا جاتاہے لہٰذا ہم پر ان کی سرپرستی کا الزام نہ لگایا جائے 
وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف ، چیف آ ف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی رینجرز اور وزیر اعلیٰ سندھ ،اعلیٰ سطح کا جوڈیشل کمیشن بنا کر وقاص علی شاہ کے قاتل یا قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں
عامر خان کو مہمان کہہ کر ساتھ لیجایا گیا اور آ ج انہیں 90روز ہ ریمانڈ پر دیدیاگیا اور وہ سلوک کیا گیا جو ملک کے آئین سے منحرف دہشت گردوں کے ساتھ کیا جاتاہے 
جو اسلحہ کل موجود تھا اسکے لائسنس سامنے ہیں لیکن اگر اسکے علاو ہ کوئی اسلحہ ہے تو اس پر جناب الطاف حسین کے خدشات درست ہیں 
جناب الطاف حسین کی بیوہ بہن کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جس سے ریڈ کا تاثر ثابت نہیں ہورہا
ڈاکٹرمحمدفاروق ستار،حیدرعباس رضوی کی اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں پریس کانفرنس
کراچی ۔۔۔12مارچ2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ایک پر امن و جمہوریت پسند جماعت ہے جو ملکی استحکام اور جمہوریت کے فروغ کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہے ،نائن زیرو پر بدھ کی صبح جو رینجرزکی جانب سے ریڈ کیا گیا اور عوام کے سامنے جو تاثرقائم کیا گیا اس کے بعد اُٹھنے والے سوالات کے جوابات دینا ایم کیو ایم کی ضرورت بن چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے کل سے آج تک میڈیا کے توسط سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ تعاون کی بات کی ہے اور جناب الطاف حسین کی کرمنلزکے لئے زیرو ٹالرنس کی پالیسی ہے۔انہوں نے مزیدکہاکہ ایم کیوا یم پاکستان کے تمام ریاستی اداروں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا دل سے احترام کرتی ہے لہٰذہ بحیثیت تیسری بڑی قومی جماعت کے ہمارا تقدس ، احترا م اور ہماری عزت نفس کا بھی خیال رکھا جائے، ایم کیو ایم کراچی میں امن واستحکام قائم کرنا چاہتی ہے اور ہم نے فوج سے آپریشن کا مطالبہ کیاتھا لہٰذا رینجرز و افواج پاکستان پر ہمارے اعتماد پر شک نہیں کیا جانا چاہئے۔انہوں نے میڈیا نمائندگان کو آپُریشن کے حقائق سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ اس واقعہ کے نتیجے میں ایم کیوایم کے ایک تعلیم یافتہ و محنتی ساتھی وقاص علی شاہ کی شہادت رینجرز کے محاصرے کے دوران ہوئی۔انہوں نے وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف ، چیف آ ف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی رینجرز اور وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ وہ اعلیٰ سطح کا جو ڈیشل کمیشن بنا کروقاص علی شاہ کے قاتل یا قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات شام خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ارکان رابطہ کمیٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، سید حیدر عباس رضوی،عارف خان ایڈوکیٹ، سندھ اسمبلی میں حق پرست ڈپٹی پارلیمانی لیڈر سید فیصل علی سبزواری کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا کہ نائن زیرو پر بدھ کی صبح جو رینجرزکی جانب سے ریڈ کیا گیا اور عوام کے سامنے جو تاثر قائم کیا گیا اس کے بعد اُٹھنے والے سوالات کے جوابات دینا ایم کیو ایم کی ضرورت بن چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک پر امن و جمہوریت پسند جماعت ہے جو ملکی استحکام اور جمہوریت کے فروغ کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کر رہی ہے جو کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا 2013ء کے الیکشن میں قومی اسمبلی میں نمائندگی کے حوالے سے ایم کیوام ملک کی چوتھی بڑی جماعت ہے اور سینیٹ میں ملک کی تیسری اورسندھ میں دوسری بڑی جماعت ہے ، گزشتہ روز نائن زیروپر ہونیوالی ریڈ کے جواب میں ایم کیو ایم نے ابتدائی ردعمل کے طور پر واقعہ کو سمجھ سے بالاتر قرار دیا تھا اور اس کے بعد جس طرح مختلف پہلو سامنے آئے یہ صورتحال ہمارے لئے انتہائی تشویش نا ک ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ آپریشن نائن زیرو کے اطراف ہوا ہے اور ریڈ کا بنیادی مقصد ہمیں یہ بتایا گیا کہ چند مطلوب افراد کو زیر حراست لینا ہے اور اسکے لئے نائن زیرو کے اطراف میں آپریشن کیا گیا جس کے دوران درجنوں گھروں کی تلاشی لیکر 110کے قریب افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں کچھ افراد کا ایم کیوایم سے کوئی تعلق ہی نہیں ہے اور یہ لوگ عام اور محلے دار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کارروائی کا جواز چند مطلوب افراد کی گرفتاری بتایا گیا لیکن اختتام پر 110کے قریب لوگ گرفتار کئے گئے جن میں 17سالا طالب علم ارسلا ن بھی شامل ہے ۔انہوں نے کہاکہ جو بتایا گیا تھا ہونے والی کارروائی کا تاثر اس سے الگ ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج بیا ن کئے جانے والے حقائق سے یہ تاثر نہ لیا جائے کے ایم کیوایم بامقابلہ رینجرز یا رینجرز با مقابلہ ایم کیوایم ہے۔ایم کیوا یم پاکستان کے تمام ریاستی اداروں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کا دل سے احترام کرتی ہے اور بحیثیت تیسری بڑی قومی جماعت کے ہمارا تقدس ، احترا م اور ہماری عزت نفس کا بھی خیال رکھا جائے اور یہ جو کچھ ہواہے اس میں ہمارے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے ۔انہوں نے کہاگر کوئی مطلوب ہے تو ان کو ضرور گرفتار کیاجانا چاہئے ، جناب الطاف حسین نے کل سے آج تک میڈیا کے توسط سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ تعاون کی بات کی ہے اور جناب الطاف حسین کی کرمنلزکے لئے زیروٹالرنس کی پالیسی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کراچی میں جرائم کے خاتمے اور دہشت گردوں کی سرکوبی کیلئے ہمارے مطالبے پر آپریشن کیا گیا کیوں کہ ایم کیو ایم کراچی میں امن واستحکام قائم کرنا چاہتی ہے اور ہم نے فوج سے آپریشن کا مطالبہ کیاتھا لہٰذا رینجرز و افواج پاکستان پر ہمارے اعتماد پر شک نہیں کیا جانا چاہئے ۔انہوں نے میڈیاکے نمائندگان کو آپُریشن کے حقائق سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ اس واقعہ کے نتیجے میں ایم کیوایم کے ایک تعلیم یافتہ و محنتی ساتھی وقاص علی شاہ کی شہادت رینجرز کے محاصرے کے دوران ہوئی۔وقاص علی شاہ ، بہترین مقرر ،شاعر و ادیب اور تعلیم یافتہ نوجوان تھا ، وہ صرف ایم کیو ایم اور جناب الطاف حسین سمیت پاکستان کابھی اثاثہ تھا جس کا قتل دن دھاڑے سینکڑوں افراد کے سامنے کیا گیا لیکن بعض میڈیا چینلز کی جانب سے وقاص علی شاہ کے قتل کے حقائق مسخ نہیں کئے جاسکتے کیوں کہ ایم کیو ایم کے پاس انکی شہادت سے متعلق نا قابلِ تردید ثبوت ہیں اور ہم اپنے بیان پر قائم ہیں کہ وہ رینجرز اہلکار کی فائرنگ سے شہید ہوئے ہیں ۔انہوں نے وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف ، چیف آ ف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ، ڈی جی آئی ایس آئی ، ڈی جی رینجرز اور وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ وہ اعلیٰ سطح کا جو ڈیشل کمیشن بنا کر وقاص علی شاہ کے قاتل یا قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں اور ہم چاہتے ہیں کہ وقاص علی شاہ اہل خانہ کو انصاف فراہم کیاجائے اوران کے قاتلوں کوعدالتی طریقے سے کیفرکردارتک پہنچایاجائے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ 36گھنٹوں کے درمیان ایم کیوایم کو ایک کٹھہرے میں کھڑا کرکے اسکا میڈیا ٹرائل شروع کردیا گیا ہے اور ایسا لگتا ہے جیسے 1992ء جیسی صورتحال ہے ، ایسا تاثر دیا گیا کہ نائن زیرو ایک نو گو ایریاہے ۔انہوں نے کہا کہ رینجرز ترجمان نے اپنی پریس کانفرنس میں اعتراف کیا کہ کوئی مزاحمت نہیں ہو ئی اور 4گھنٹے کے آپریشن میں کوئی ایک گولی بھی نہیں چلی جس کا گواہ میڈیا خود ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ کس طرح کا نو گوایریا ہے جہاں اسکول، مساجد ، میڈیکل اسٹورز، دکانیں اور کلینک ہیں ،ایم کیوا یم پر طالبان و انتہاء پسندوں کی دھمکیوں اور چند ماہ قبل ایم کیوایم کے مرکزکے قریب واقع مسجدسے6خودکش حملہ آور گرفتاری اور سرکاری اداروں کی رپورٹ کے مطابق کہ نائن زیرو پر حملے کا خطر ہ ہے تو دہشت گردوں سے اپنی حفاظت و بچایا ؤ کیلئے لائسنس و پرمٹ یافتہ اسلحہ رکھا جس کا مقصد عوا م یا قانون نافذ کرنیوالے اداروں پرحملے نہیں بلکہ اپنی حفاظت تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اور سرکاری ادارے نائن زیرو کے تحفظ کیلئے تیار ہیں تو ہم یہ اسلحہ بھی نہیں رکھیں گے ۔ پورے نائن زیرو پر حفاظت کیلئے صرف 10پولیس اہلکار حکومت کی جانب سے تعینات کئے گئے ہیں ۔21داخلی راستوں پر صرف 10اہلکار ہیں۔انہوں نے کہاکہ عوام نے بیرئرز پر ہم سے تعاون کیاہے۔انہوں نے کہا کہ 494/8جناب الطاف حسین کا 120گز کا گھر ہے جو نائن زیرو کہلاتاہے، خورشید بیگم سیکریٹریٹ ، جناب الطاف حسین کی 68سالا بہن محترمہ سائرہ خاتون کے گھر پر بھی ریڈ ہوا ، ملک بھر میں اس قسم کے لوگ موجود ہیں اور اگر نائن زیرو کے اطراف گھروں میں ایساکوئی فرد ہے تو اسکی ذمہ داری میری نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ نائن زیرو سیکورٹی مطلوب یا غیر مطلوب کا تعین نہیں کرتی بلکہ اسلحہ و دھماکہ خیز مواد سے تحفظ کا خیال کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ27افراد کو 90دن کے ریمانڈ پر دے دیاگیا تو بقیہ غیر مطلوب83افراد کو فی الفور رہا کیا جائے اگر ایم کیوایم کی صفوں میں کوئی ایسے عناصر ہیں تو آپ ہماری مدد کریں اور ہمیں بتائیں ہم خود چاہتے ہیں کہ جرائم سے پاک پاکستان قائم کیاجائے اور دہشت گردی و انتہاء پسندی کی سرکوبی کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہم اس دعوے اور تاثر کو یکسر مسترد کرتے ہیں کہ نائن زیرو پر دہشت گردوں کو تعاون فراہم کیا جاتاہے لہٰذا ہم پر ان کی سرپرستی کا الزام نہ لگایا جائے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نائن زیرو کی ذمہ داری لے سکتی ہے باقی گھروں کی براہ راست ذمہ داری نہیں لے سکتی۔ جناب الطاف حسین کی بہن کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جس سے ریڈ کا تاثر ثابت نہیں ہورہا۔انہوں نے کہا کہ ریڈ کرنے والوں کا سائرہ باجی و دیگر سے کس قسم کا رویہ تھا اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتے لیکن باور کراتے ہیں کہ ہمارے ساتھ انصاف نہیں کیاگیا۔انہوں نے کہا کہ آج رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان اور انکے ہمراہ دیگر لوگوں کو کور ٹ میں جس انداز میں پیش کیا گیا انتہائی نا زیبا طریقہ تھا انہیں ہاتھوں میں ہتھکڑیاں اور آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر پیش کیا گیا جبکہ عامر خان ملک کی تیسری بڑی جماعت کے مرکزی کمیٹی کے رہنما ہیں اور کارکنان کو بھی جس انداز میں پیش کیا گیا اس سے ہماری دل آزاری ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج تک ایم کیو ایم کی تاریخ میں کبھی کوئی کارکن قانونی حراست سے فرا ر نہیں ہوا اور اس کے باوجود ایسا سلوک کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ عامر خان کو مہمان کہہ کر ساتھ لیجایا گیا اور آ ج انہیں 90روز ہ ریمانڈ پر دیدیاگیا اور وہ سلوک کیا گیا جو ملک کے آئین سے منحرف دہشت گردوں کے ساتھ کیا جاتاہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اس سے خوش ہے تو کل یہ کسی اور کے ساتھ بھی ہو سکتاہے ۔انہوں نے جنرل راحیل شریف ، جنرل رضوان اختر اور بلال اکبر سے کہا ایم کیو ایم ایک سیاسی جماعت ہے اور پاکستان کی سیاست و جمہوریت میں ایم کیو ایم بہت اہم کردار ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان ،21ترمیم، ضرب عضب کی کامیابی کا سہرا بھی جناب الطاف حسین کے سر جاتاہے اور ہم نے ہمیشہ عدم مزاحمت کی بات کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کراچی بد امنی کیس میں نیٹو کنٹیر کی چوری کا معاملہ اُٹھایا گیا تھا لیکن بعد ازاں یونائٹیڈ نیشن کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے آفیشلی کہاکہ افغانستان میں دہشت گردوں سے لڑنے کیلئے اسلحہ کراچی بندرگاہ سے نہیں لایا جاتا لیکن آج پھر رینجر ز ترجمان کی جانب سے ایسا بیان سامنے آیا ۔سید حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے مرکز ، ایم کیو ایم کے سیکریٹریٹ اور محترمہ سائرہ باجی کے گھر پر چھاپوں اور گرفتاریوں اور ساتھی کی شہادت کے بعد کچھ لو گ رینجر ز اور ایم کیوا یم کو ایک دوسرے سے الگ دیکھنا چاہتے ہیں اور کراچی میں امن کو خراب کرنے کے خواہ ہیں جس کی واضح مثال آج عمران خان او ر پی ٹی آئی کے دیگررہنماؤں کے بیانات ہیں۔ انہوں نے ان تمام لوگوں کو سمجھنا چاہئے جواس صورتحال پر فائد ہ اُٹھانا چاہتے ہیں انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کی لاش پر اپنے محل بناکر کراچی کی سیاست میں داخل ہونے کے خواب دیکھنے والے عمران خان احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ، عمران خان سے خیبر پختونخوا اور اپنے منتخب ارکان سنبھالے نہیں جارہے اور دوسروں پر الزام تراشیاں کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ موقع سے فائدہ اُٹھانا چاہتے ہیں اور عمران خان زہرہ شاہد کی بیٹی کے بیانات دیکھ لیں ، انہوں نے کہا اسرار گنڈا پور کے قتل کے الزامات بھی پی ٹی آئی کے ایک منتخب رکن پر ہے اسکی بھی تحقیقات ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ آج بھی کراچی کے امن کاسب سے زیادہ فائدہ ایم کیو ایم کو ہوگا اس ہی لئے ہم قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نائن زیرو کی سیکورٹی کو کس طرح کرنا ہے اس میں ہمیں پولیس یا رینجرز سے مدد و تعاون کی ضرورت ہے اور اگر وہ تحفظ دیں گے تو ہم اپنی سیکورٹی کم کرلیں گے ، رینجرز اس سے قبل بھی نائن زیرو کے اطراف آتی رہی ہے اور اگراب بھی کوئی شخص قانون کی نگاہ میں مطلوب ہے تو اس کو ضرور گرفتار ہونا چاہئے ، انہوں کہاکہ ملک کے تمام وزیر اعظم ، صدور اور سیاسی جماعتوں کے سربراہان نے جنا ب الطاف حسین کی رہائشگاہ کو عزت بخشی ہے اور یہ گھر لاکھوں ، کروڑوں لوگوں کی امید ہے ،سائرہ باجی جناب الطاف حسین کی 68سالہ ضعیف و بیمار بہن ہیں انکے گھر چھاپے کا گلا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر محمد فاروق ستارنے کہا کہ فوجی عدالتوں کے قیام کا مقصد ملک دشمنوں کا خاتمہ ہے اس کا استعمال کسی سیاسی جماعت کے خلا ف ہونا ہمارے علم میں نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ PPOپر یقین دلایا گیا تھا کہ یہ قانون دفاع پاکستان کیلئے ہے اور یہ نہیں کہا گیا کہ کوئی سیاسی جماعت ملک دشمن ہے اور اسکے خلاف بھی استعمال ہونا تھا ، ایم کیو ایم کے پہلے ہی کئی کارکنان 90روز کے ریمانڈ پر ہیں اور مزید 27بھیج دئیے گئے ۔انہوں نے کہا کہ ناقص عدالتی نظام سے بڑے بڑے دہشت گرد رہا ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ اگر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ ثبوت سمجھ سے بالاتر ہے کہ 110افراد اور عام لوگوں کو گرفتار کرنے اور سائرہ خاتون کے گھرپر چھاپے کا اصل مقصد کیا تھا؟انہوں نے کہا کہ جو اسلحہ کل موجود تھا اسکے لائسنس سامنے ہیں لیکن اگر اسکے علاو ہ کوئی اسلحہ ہے تو اس پر جناب الطاف حسین کے خدشات درست ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر گولی رینجرز اہلکاروں نے نہیں چلائی تو گولی چلانے والے کو رینجرز اہلکاروں نے موقع پر گرفتار کیوں نہیں کیا؟،اگرجوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے تو اس میں وقاص علی شاہ کے قتل سے متعلق حقائق پیش کریں گے۔محلے کے لوگ گرفتار کئے گئے ہیں اور انہوں نے رینجرزفائرنگ سے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین وسیم مغل کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا،ایم کیو ایم پر جناح پور کا الزام لگایاگیا جو 17سال بعد جھوٹا ثابت ہوا ہے آج لگنے والے الزامات بھی جلد جھوٹے ثابت ہو جائیں گے۔

MQM Coordination Committee Press Conference 12... by MQMOfficial

9/30/2024 2:25:43 PM