Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاکستان بازار تھانہ کے ہیڈ محرر سید مرتضی حسن رضوی کے بہیمانہ قتل پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاکستان بازار تھانہ کے ہیڈ محرر سید مرتضی حسن رضوی کے بہیمانہ قتل پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 4/15/2013
دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاکستان بازار تھانہ کے ہیڈ محرر سید مرتضی حسن رضوی کے بہیمانہ قتل پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
فرقہ واریت کی بنیاد پر بے گناہ افراد کو خاک و خون میں نہلانے والے دہشت گرد انسانیت اور اتحاد بین المسلمین کے کھلے دشمن ہیں، رابطہ کمیٹی
سید مرتضی حسن رضوی کا بہیمانہ قتل فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا خراب کرکے شہر کا امن اور انتخابی ماحول سبوتاژ کرنے کی سازش کا تسلسل ہے
فرقہ واریت کی بنیاد پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے سید مرتضی حسن رضوی شہید کے بہیمانہ قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لیا جائے ،
ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
سید مرتضی حسن رضوی شہید کے سوگوار لواحقین سے ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی تعزیت و ہمدردی کا اظہار
کراچی ۔۔۔15، اپریل 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے دہشتگردوں کی فائرنگ سے تھانہ پاکستان بازار کے ہیڈ محرر سید مرتضی حسن رضوی کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بہیمانہ قتل کی اس واردات کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی فضا خراب کرکے شہر کا امن اور انتخابی ماحول کوسبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازشوں کا تسلسل قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ فرقہ واریت کی بنیاد پر بے گناہ افراد کو خاک و خون میں نہلانے والے سفاک دہشت گرد انسانیت اوراتحاد بین المسلمین کے کھلے دشمن ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے سید مرتضیٰ حسن رضوی شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو ، نگراں وفاقی وزیر داخلہ ملک حبیب ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) زاہد قربان علوی سے مطالبہ کیا کہ فرقہ واریت کی بنیاد پر مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاکستان بازار تھانہ کے ہیڈ محرر سید مرتضی حسن رضوی شہید کے بہیمانہ قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے ، فرقہ واریت میں ملوث سفاک دہشت گردوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر سید مرتضی حسن رضوی شہید کے درندہ صفت قاتلوں کو جلد از جلد کیفر کردار تک پہنچایاجائے ۔

12/23/2024 6:43:54 AM