ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن شاہد لطیف کے چچا محمد عبد الرؤف کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت
لندن ۔۔۔14، اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن شاہد لطیف کے چچا محمد عبدالروف کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سو گوواران ولواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی اظہا ر کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔ انہوں نے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں ا یم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں بر ا بر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی اللہ تعالی مرحو م کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے او ر سو گوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔ (آمین)۔