Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق کی ایم کیوایم کی مذاکراتی کمیٹی سے دوبارہ ملاقات


پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق کی ایم کیوایم کی مذاکراتی کمیٹی سے دوبارہ ملاقات
 Posted on: 3/9/2015 1
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعدرفیق کی ایم کیوایم کی مذاکراتی کمیٹی سے دوبارہ ملاقات
ایم کیوایم کی جانب سے سینیٹ کے انتخابات میں پیپلزپارٹی اوردیگراپوزیشن جماعتوں کے متفقہ امیدواروں کی ممکنہ حمایت کے فیصلے پر تفصیلی تبادلہ ء خیال
خواجہ سعدرفیق کی ایم کیوایم کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران قائدتحریک الطاف حسین سے بھی فون پر تفصیلی گفتگو
ایم کیوایم اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔حکومت کی خواہش ہے کہ وہ ایم کیوایم کوساتھ لیکر چلے۔ خواجہ سعدرفیق
سندھ کے دیہی اور شہری علاقوں کی مخصوص صورتحال میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں کیا رول اداکرسکتی
ہے ۔ خواجہ سعدرفیق مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت سے مشورہ کرکے جواب دیں ۔ایم کیوایم مذاکراتی کمیٹی
ایم کیوایم نے اپنانقطہء نظر پی پی پی کے شریک چیئرمین کے سامنے بھی کھل کررکھاہے ۔ایم کیوایم مذاکراتی کمیٹی
ہم جوبھی فیصلہ کریں گے وہ ملک وقوم کے مفادمیں ہی کریں گے۔الطاف حسین
پاکستان کااستحکام اورترقی میری پہلی ترجیح ہے، اپنے اصولوں پر نہ پہلے سودا کیا نہ آئندہ کروں گا۔الطاف حسین
ایم کیوایم کی مذاکراتی کمیٹی وزیراعظم کے ظہرانے میں ضرور شریک ہو اورحکومت کانقطہء نظر توجہ سے سنے ۔الطاف حسین
اسلام آباد۔۔۔ 9 مارچ 2015ء
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمااوروفاقی وزیر خواجہ سعدرفیق نے پیرکورات گئے اسلام آبادمیں ایم کیوایم کی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان سے ان کی قیام گاہ پردوبارہ ملاقات کی اورایم کیوایم کی جانب سے سینیٹ کے انتخابات میں پیپلزپارٹی اوردیگراپوزیشن جماعتوں کے متفقہ امیدواروں کی ممکنہ حمایت کے فیصلے پر تفصیلی تبادلہ ء خیال کیا۔ خواجہ سعدرفیق نے ایم کیوایم کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران 
ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کو فون کرکے ان سے بھی تفصیلی گفتگوکی اوران سے درخواست کی کہ ایم کیوایم اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے ۔ خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ دھرنوں کی سیاست کے دوران ایم کیوایم نے ملک میں جمہوریت کوڈی ریل ہونے سے بچانے اورملکی استحکام قائم رکھنے کیلئے جومثالی کردار اداکیا حکومت اس کی معترف ہے اورحکومت کی خواہش ہے کہ وہ ایم کیوایم کوساتھ لیکر چلے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ایم کیوایم کویقیناًاس بات کااختیارہے کہ وہ سینیٹ کے انتخابات میں جس امیدوارکی چاہے حمایت کرے تاہم ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر وفاقی حکومت کی خواہش ہے کہ اس مرتبہ سینیٹ کاامیدوار تمام جماعتوں کے متفقہ مشورے سے منتخب کیاجائے تاکہ ملک میں افہام وتفہیم کاماحول پیداہو اورقانون سازی میں آسانی ہو۔ خواجہ سعدرفیق نے مزیدکہاکہ ایم کیوایم کے دوستوں سے میرے قریبی تعلقات ہیں اسی لئے میں نے ان کے سامنے اپنا مدعابیان کردیاہے۔ انہوں نے کہاکہ میری درخواست ہے کہ ایم کیوایم ملک کی سلامتی ویکجہتی اورگڈگورننس کی خاطر ووٹ دے خواہ وہ کسی ایسی جماعت کو ووٹ دے جس کے پاس صرف ایک ووٹ ہو۔ایم کیوایم کی مذاکراتی کمیٹی نے خواجہ سعدرفیق سے کہاکہ ایم کیوایم اپنافیصلہ صرف اورصرف جمہوریت کے استحکام اور ملک وقوم کے مفادمیں کرے گی کیونکہ اس وقت ملک دہشت گردی کی وجہ سے جس بحران سے گزررہاہے اس کے پیش نظر باہمی مشوروں اورتعاون سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے ۔ اس وقت آپریشن ضرب عضب بھی جاری ہے جس کی کامیابی ملک کی بقاء کیلئے ضروری ہے کیونکہ اگر خدانخواستہ یہ آپریشن کامیاب نہ ہوا تواس سے ملک کونقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے۔ایم کیوایم کی مذاکراتی کمیٹی نے خواجہ سعدرفیق سے مزید کہاکہ ایم کیوایم نے اپنانقطہء نظر پی پی پی کے شریک چیئرمین کے سامنے بھی کھل کررکھاہے اورہم ان کے جواب کی روشنی میں کسی نتیجہ پرپہنچ رہے ہیں۔ مسلم لیگ کوبھی یہ سوچناچاہیے کہ وہ وفاق میں حکمراں ہے جبکہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکمرانی ہے اور اسی صوبہ کے شہروں میں ایم کیوایم اکثریتی جماعت ہے ۔ ہم مسلم لیگ کی قیادت سے یہ جاننا چاہیں گے کہ وہ سندھ کے دیہی اور شہری علاقوں کی مخصوص صورتحال میں عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں کیا رول اداکرسکتی ہے ۔مذاکراتی کمیٹی نے خواجہ سعدرفیق سے کہاکہ وہ مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت سے مشورہ کرکے جواب دیں ۔اس موقع پر جناب الطا ف حسین نے بھی خواجہ سعد رفیق سے تفصیلی گفتگوکی اور ملک کودرپیش بحران ، دہشت گردی کے واقعات، گڈگورننس کی ضرورت اورحکومت و اپوزیشن میں مفاہمت کی اہمیت سمیت دیگر امور پر اپنانقطہ ء نظر تفصیل سے بیان کیا۔ انہوں نے خواجہ سعدرفیق سے کہاکہ پاکستان کااستحکام اورترقی میری پہلی ترجیح ہے۔ میں نے اپنے بھائی اوربھتیجے کی قربانی دی ۔ جلاوطنی میں رہ رہاہوں لیکن میں نے اپنے اصولوں پر نہ پہلے سودا کیا نہ آئندہ کروں گا ۔ میری خواہش ہے کہ پاکستان سے دہشت گردی کاخاتمہ ہو، ملک ترقی کرے اورہم جوبھی فیصلہ کریں گے وہ ملک وقوم کے مفادمیں ہی کریں گے۔ ہم آپریشن ضرب عضب میں حکومت اورمسلح افواج کے شانہ بشانہ ہیں اورملکی استحکام کی خاطر اپناکردار اداکرتے رہیں گے۔ انہوں نے ایم کیوایم کی مذاکراتی کمیٹی سے کہاکہ وہ منگل کووزیراعظم کے ظہرانے میں ضرور شریک ہو اورحکومت کانقطہء نظرپوری توجہ سے سنے۔ انہوں نے رات گئے خواجہ سعدرفیق کی آمدپر ان کاشکربھی اداکیا۔ 
وڈیو


9/30/2024 2:26:52 PM