Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان میں خواتین کو باعزت و با اختیار مقام دینا اہم چیلنج ہے ،خواتین کو حقوق دئیے بغیر دیرپا ترقی ممکن نہیں ہے، ڈاکٹرمحمد فاروق ستار


پاکستان میں خواتین کو باعزت و با اختیار مقام دینا اہم چیلنج ہے ،خواتین کو حقوق دئیے بغیر دیرپا ترقی ممکن نہیں ہے، ڈاکٹرمحمد فاروق ستار
 Posted on: 3/7/2015 1
پاکستان میں خواتین کو باعزت و با اختیار مقام دینا اہم چیلنج ہے ،خواتین کو حقوق دئیے بغیر دیرپا ترقی ممکن نہیں ہے، ڈاکٹرمحمد فاروق ستار 
جنا ب الطاف حسین کا نظریہ قومی یکجہتی کا نظریہ ہے، قومی چیلنجز کے خاتمے کیلئے ملک کو قومی ایجنڈے کی ضرورت ہے
ملک کے ایوانوں میں خواتین کی نشستوں میں اضافہ ہونا چاہئے تاکہ خواتین ملک کی ترقی میں با مقصد کردار ادا کر سکیں ، ڈاکٹر فاروق ستار 
ایم کیو ایم خواتین کیلئے کام کررہی ہے لیکن ہمارے معاشرے میں اجتماعی سوچ کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے، ڈاکٹر ہما بقائی 
ملک میں مذہبی انتہاء پسندی کے ذریعے خواتین کو معاشرے میں پیچھے دھکیلا جارہا ہے، کشور زہرہ 
تعلیم کے ذریعے خواتین اپنے حقوق سے آگہی اور اپنے ساتھ نا انصافیوں کا خاتمہ کر سکتی ہیں، حق پرست سینیٹر شیرالہ ملک
عالمی یوم خواتین کے موقع پر ایم کیوا یم کی جانب سے منعقدہ تقریب سے مقررین کا خطاب
کراچی ۔۔۔۔7مارچ2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے شعبہ خواتین کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے سلسلے میں لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں عظیم الشان پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر محمد فاروق ستار ، معروف تجزیہ نگار و اینکر پرسن ڈاکٹر ہما بقائی، حق پرست نو منتخب سینیٹر نگہت حنا مرزا ،سینیٹرشیرالہ ملک،حق پرست رکن قومی اسمبلی و انچارج شعبہ خواتین کشور زہر، حق پرست ارکان اسمبلی نائلہ لطیف،ہیر سوہو،ڈاکٹر فوزیہ،یم کیوا یم کے شعبہ خصوصی افراد کی مرکزی رکن زینب عمران، شعبہ خواتین کی جوائنٹ انچارج سلمیٰ آصف و اراکین مرکزی کمیٹی سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز و معروف خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے شعبہ خواتین کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے پروگرام معاشرے کی بہتری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،انہوں نے کہا کہ جنا ب الطاف حسین کا نظریہ قومی یکجہتی کا نظریہ ہے، ہمارے مطابق انتہاء پسندی ، دہشتگردی اور معاشی بد حالی ملک کو درپیش اہم مسائل ہیں جبکہ ملک میں مقامی حکومت اور شراکتی جمہوریت کا نظام نہ ہونا بھی ایک مسئلہ ہے جبکہ ان قومی چیلنجز کے خاتمے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے اختلافات ختم کرکے قومی ایجنڈے پر چلنے کی ضرورت ہے ،انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں خواتین کو باعزت وبا اختیار مقام دینا انتہائی اہم چیلنج ہے اور خواتین کو حقوق دئیے بغیر دیرپا ترقی ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین کی نظر میں خواتین کو اختیار دینا بھی اتنا ہی اہم ہے جتنا ملک کے غریب ہاریوں ، مزدوروں کو با اختیارکرنا ہے، کل 1947ء میں پاکستان بنانے کا چیلنج تھا لیکن آج پاکستان بچانے کیلئے لاتعداد چیلنجز کا سامناہے لیکن ایک بہن بیٹی کے کردار کو منہا کر کے پاکستان بچانے کی سوچ کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکے گی۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کے احترام اور انکو بہتر مقام فراہم 
کرنے کیلئے معاشرے کے مردوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور اپنی سوچ کو وسیع کرنا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ وہ وقت بھی دور نہیں جب ہمارے ملک کے ایوانوں میں بھی خواتین کی نشستوں میں اضافہ ہوگا اور خواتین ملک کی ترقی میں با مقصد کردار ادا کر سکیں گی۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ میرٹ کو نظر انداز کرکے ملک ترقی نہیں کر سکتا جس کا واضح ثبوت آج قومی کرکٹ ٹیم میں سرفراز احمد کے انتخاب کی صور ت میں موجود ہے جنہوں نے اپنی سلیکشن کے ذریعے اپنی قابلیت کو منوایاہے۔ اس موقع پر کشور زہرہ نے کہا کہ ہمارے ملک میں مذہبی انتہاء پسندی کے ذریعے خواتین کو معاشرے میں پیچھے دھکیلا جارہا ہے لیکن ایم کیوا یم ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو ان ملک دشمن قوتوں سے نبر د آزما ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوا یم نے خواتین کے حقوق و معاشرے میں انکی بہتری کیلئے اقدامات کیے ہیں ۔ڈاکٹر ہمابقائی نے کہا کہ دنیا بھر میں خواتین کے حق کیلئے اقدامات کیے جاتے ہیں پاکستان میں صرف خواتین کے حقوق کیلئے تقاریر کی جاتی ہیں لیکن خواتین کیلئے عملی اقدامات کئے بغیر معاشرہ کامیاب نہیں ہوسکتا،ایم کیو ایم خواتین کیلئے کام کررہی ہے لیکن ہمارے معاشرے میں بہتری کیلئے اجتماعی سوچ کو بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو متحد ہوکر اپنے حق کیلئے آواز بلند کرنی ہوگی اور یکجہتی کے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہونا ہوگا اورخواتین کو ملک کی معاشی ، معاشرتی و سیاسی پالیسی سازی کیلئے مواقع فراہم کرنے ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو کمتر سمجھنے کی سوچ کاخاتمہ کرنا ہوگا۔اس موقع پر حق پرست سینیٹر شیرالہ ملک نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے خواتین کو سر اُٹھا کر چلنا سکھایا ، ہمارے ملک میں خواتین کے حقوق کیلئے بڑے بڑے دعوے اورو عدے کئے جاتے ہیں اور ملک کے اعلیٰ ایوانوں میں انکے حق کیلئے قراردادیں پیش کی جاتی ہیں لیکن حقیقتاً ہمارے معاشرے میں خواتین کو دل سے تسلیم نہیں کیاجاتا لیکن پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین کو جس سطح پر موقع دیا گیا وہاں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم کے ذریعے خواتین اپنے حقوق سے آگہی حاصل کر سکتی ہیں اور اپنے ساتھ ہونیوالی نا انصافیوں کا خاتمہ کر سکتی ہیں ،ہمارے ملک میں خواتین کی تعداد اکثریت میں ہے اور اگر انہیں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع دیا جائے گا تو یقیناًاس سے ہمارے معاشرے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتاہے ۔انہوں نے کہا کہ نبی پاک ﷺ نے بھی خواتین کے ساتھ حسن سلوک اور انکے احترام کا درس دیا ہے۔ حق پرست رکن سندھ اسمبلی و شعبہ خواتین کی جوائنٹ انچارج نائلہ لطیف نے کہا کہ اسلام نے خواتین کو معاشرے میں برابری اور احترام کا درجہ دیا ہے لیکن ہمارے معاشرے میں عورتوں کو کمتر سمجھا جاتا ہے۔قبل ازیں ایم کیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی کمیٹی کی رکن نگہت شکیل نے خطبہ استقبالیہ دیتے ہوئے شرکاء کو عالمی یوم خواتین کی تاریخ او ر اس دن کومنانے کے مقاصد سے آگاہ کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک کی باشعور خواتین جناب الطاف حسین کی رہنمائی میں پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود پسی ہوئی مظلوم خواتین کے حقوق کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر فرخ دربار و ہمنواؤں نے خواتین کے ساتھ ہونیوالی نا انصافیوں اور انکے حقوق کی منظر کشی کرتے ہوئے معروف کلاموں پر رقص پیش کیا ۔جبکہ تقریب میں
جناب الطاف حسین کی جانب سے مہمانوں کو گلدستے پیش کئے ۔

تصاویر


9/30/2024 12:20:28 PM