Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں کالعدم جماعتوں کی سرگرمیاں کھلے عام جاری ہیں، سید حیدر عباس رضوی


کراچی میں کالعدم جماعتوں کی سرگرمیاں کھلے عام جاری ہیں، سید حیدر عباس رضوی
 Posted on: 3/4/2015 1
کراچی میں کالعدم جماعتوں کی سرگرمیاں کھلے عام جاری ہیں، سید حیدر عباس رضوی
دہشت گردوں نے ایم کیوا یم لیگل ایڈ کمیٹی کے فعال ترین رکن سید علی حسنین شاہ بخاری کو بیدردی سے شہید کردیا 
ایم کیو ایم کے دہشت گردی سے متعلق خدشات سچ ثابت ہو رہے ہیں ہمارے کارکنان اور ایک مخصوص طبقے کو چن چن کو شہید کیا جارہاہے
کالعدم تنظیموں کے خاتمے کیلئے مؤثر حکمت عملی تیار کرکے ان کے خلاف مؤثر کارروائی کرنی ہوگی
شہید سید علی حسنین شاہ بخاری لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کروانے کیلئے اپنی خدمات پیش کر رہے تھے
دہشت گردوں نے ہماری پاک افواج کے جوانوں سمیت 80ہزار سے زائد لوگوں کو شہید کردیاہے
ایم کیو ایم اپنے لاپتہ ساتھیوں کیلئے آئینی و قانونی پیروی کرتی رہے گی
شہیدسید علی حسنین بخاری کا قتل صرف ایم کیو ایم کیلئے ہی نہیں بلکہ معاشرے کے لئے بھی نقصان ہے 
سید علی حسنین شاہ بخاری کے قتل کا نوٹس لینے پرچیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اورسندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے شکر گزار ہیں
بار ایسوسی ایشن کی جانب شہید سید علی حسنین شاہ بخاری کے لواحقین کو 20ملین معاوضہ دینے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کالعدم تنظیموں کی سرکوبی کیلئے اہم فیصلے کریں
ایم کیوا یم لیگل ایڈ کمیٹی کے فعال ترین رکن سید علی حسنین شاہ بخاری کے قتل کے خلاف ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب 
کراچی ۔۔۔4فروری2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید حیدر عباس رضوی نے کہاہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم کے دہشت گردی سے متعلق خدشات سچ ثابت ہو رہے ہیں اور شہر میں کالعدم جماعتوں کے دہشت گردوں کی جانب سے ہمارے کارکنان اور ذمہ د اران کے ساتھ ساتھ ایک مخصوص مکتبۂ فکر و مسلک کے لوگوں کو چن چن کہ شہید کیا جارہاہے جبکہ آج دہشت گردوں نے ایم کیوا یم لیگل ایڈ کمیٹی کے فعال ترین رکن اور لائرز فورم کے رکن سید علی حسنین شاہ بخاری کو گھر سے عدالت جاتے ہوئے بیدردی سے شہید کردیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سید علی حسنین شاہ بخاری کے قتل کے خلاف خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایک ہنگامی پریس کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی ارشد حسین، ایوب شیخ، اسلم خان آفریدی اور ایم کیو ایم پنجاب کے صدر میاں عتیق انکے ہمراہ تھے۔سید حیدر عباس رضوی نے کہا کہ شہرمیں وکلاء ، ڈاکٹرز ، پروفیسرز ، انجینئرز اور صحافیوں سمیت پروفیشنلز کے قتل کا یہ واقعہ پہلا نہیں ہے جبکہ کالعدم تنظیموں کی دہشت گردو کارروائیاں کھلے عام جاری ہیں ۔انہوں نے میڈیا نمائندگا ن کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ شہید سید علی حسنین شاہ بخاری کا تعلق ضلع اٹک سے تھا اور انہوں نے پسماندگان میں بیوہ اور دو معصوم بیٹیوں سمیت ایک معصوم بیٹا چھوڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہید سید علی حسنین شاہ بخاری ایم کیوا یم کے لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کروانے کیلئے اپنی خدمات پیش کر رہے تھے اور آج وہ اپنی رہائشگاہ سے دفتر جانے کیلئے جیسے ہی گاڑی میں سوار ہوئے مسلح دہشت گردو ں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے
۔انہوں نے کہا کہ شہید علی حسنین کا قتل صرف ایم کیو ایم کیلئے ہی نہیں بلکہ ہمارے معاشرے کے لئے بھی نقصان ہے لیکن یہ سمجھ سے بالاترہے کہ جب پورے ملک میں کالعدم و دہشت گرد تنظیموں کے خلاف کارروائی پراتفاق رائے قائم ہوگیا ہے تواس حوالے سے کسی مؤثر حکمت عملی کا فقدان کیوں ہے؟۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ان کالعدم تنظیموں کے خاتمے کیلئے مؤثر حکمت عملی تیار کرکے ان کے خلاف مؤثر کارروائی کرنی ہوگی لہٰذا وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ و دیگر ذمہ داران اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں ۔ انہوں نے سید علی حسنین شاہ بخاری کی شہادت پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو پٹیشن دائر کرنے پر سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا شکریہ اداکیا اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ فیصل عرب صاحب کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سید علی حسنین شاہ بخاری کی شہادت کا نوٹس لیا ہے جس سے یقیناًشہید کے لواحقین کو فی الفور انصاف ملے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم سندھ بھر کی تمام بار ایسوسی ایشن کے شکر گزار ہیں اور کراچی سمیت سندھ بھر کی بار ایسوسی ایشن اور وکلاء تنظیموں کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے سید علی حسنین شاہ بخاری شہید کی اندوہناک شہادت پر اپنے صدائے احتجاج بلند کی اور سندھ ہائی کور ٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب شہید سید علی حسنین شاہ بخاری کے لواحقین کو 20ملین معاوضہ دینے کے مطالبے کی بھی حمایت کرتے ہوئے حکومت سندھ سے مطالبہ دہرایا ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اپنے لاپتہ ساتھیوں کے کیسزکی آئینی و قانونی پیروی کرتی رہے گی ۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ جناب الطاف حسین نے بھی لواحقین سے بات کی ہے اور ایم کیوا یم اپنی خدمات پیش کرتی رہے گی ۔سید حیدر عباس رضوی نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ پروفیشنلز اور عام شہریوں کے قتل پر کمیٹیاں بنانے کے بجائے کالعدم تنظیموں کی سرکوبی کیلئے اہم فیصلے کریں ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پورا پاکستان موجودہ حالات میں خطرات کی زد میں ہے دہشت گردوں نے ہماری پاک افواج کے جوانوں سمیت 80ہزار سے زائد لوگوں کو شہید کیاہے۔انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے صبر کیلئے دعابھی کی ۔
وڈیو


9/30/2024 12:24:28 PM