سیّد شیراز افسرکا بہیمانہ قتل دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی ہے، رابطہ کمیٹی
شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار
سید شیراز افسر کے قتل کا نوٹس لیا جائے اور واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزادی جائے
کراچی :۔۔۔۔11، اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن سیکٹر بی کے سابق سیکٹر آرگنائزر اور ایم کیوایم لڑیچر کمیٹی کے رکن سیّد شیراز افسرکے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور واقعے کو دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گرد عناصر سو چے منصوبے کے تحت شہر میں قتل و غارت گری کے واقعات کا ہوا دیکر ایم کیوایم کے کارکنان ، ذمہ داران اورہمدردوں کوٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنارہے ہیں اور سیّد شیراز افسر کا قتل بھی اسی سازش کا شاخسانہ ہے ۔رابطہ کمیٹی نے شہید کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے شہید کی مغفرت اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے گورنر سند ھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ،نگراں وزیر اعلیٰ سندھ زاہد قربان علوی سے مطالبہ کیاکہ سید شیر از افسر کے قتل کا فوری نوٹس لیا جائے اور واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو قرار واقعی سزادی جائے ۔