دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کے کارکنان کے بہیمانہ قتل پررابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
شہر کے امن تباہ کرنے کی گھناؤنی سازش ہے ۔رابطہ کمیٹی
کراچی :۔۔۔11، اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کورنگی سیکٹریونٹ 71کے کارکن حسن ولدعبدالسلام اور ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی یونٹ یو سی 8کے کارکن سعید خان کے بہیمانہ قتل پر سخت ترین الفاظ مذمت کی ہے اور اس واقعہ کو شہر کا امن تباہ کرنے کی گھناؤنی سازش قرار دیا ہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کے تکمیل کے ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان وہمدروں کو دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں تاکہ ملک کو عدم استحکام سے دوچار کیاجاسکے۔ انہوں نے شہدا ء کے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی اظہا ر کر تے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔ اور شہداء کی مغفرت کے لئے دعا کی ۔ رابطہ کمیٹی نے قائم مقام گورنر سندھ نثار کھوڑو اورنگراں وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایم کیوایم کے کارکنان کے قتل کافی الفور نوٹس لیا جائے اور اس میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتارکرکے قانون کے مطابق سخت سے سخت سے سزا دی جائے ۔