Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرست امیدوارفخرالاسلام کے بہیمانہ قتل کے واقعہ نے نگراں حکومت کی جانب سے سیکوریٹی کے اقدامات کی قلعی کھول دی ہے۔رابطہ کمیٹی


حق پرست امیدوارفخرالاسلام کے بہیمانہ قتل کے واقعہ نے نگراں حکومت کی جانب سے سیکوریٹی کے اقدامات کی قلعی کھول دی ہے۔رابطہ کمیٹی
 Posted on: 4/11/2013
حق پرست امیدوارفخرالاسلام کے بہیمانہ قتل کے واقعہ نے نگراں حکومت کی جانب سے سیکوریٹی
کے اقدامات کی قلعی کھول دی ہے۔رابطہ کمیٹی
آخرامیدواروں کوسیکوریٹی فراہم کرنے کے دعوے کہاں گئے؟آخرنگراں حکومت کیاکررہی ہے؟
نگراں وفاقی وزیرداخلہ سیکوریٹی کے اقدامات پر توجہ دینے کے بجائے بعض سیاسی جماعتوں کی خوشنودی حاصل کرنے میں مصروف ہیں 
انتخابی عمل کوروکنے اورانتخابات میں حصہ لینے والی لبرل جماعتوں کونشانہ بنانے کی دھمکیاں دینے والے دہشت گرد عناصر کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی جبکہ پولیس ورینجرز کراچی میں پرامن علاقوں کے محاصروں ،چھاپوں اورگرفتاریوں میں مصروف ہیں
حق پرست امیدوارفخرالاسلام شہیدکے قاتلوں کوفی الفورگرفتارکیا جائے، تمام امیدواروں اور سیاسی کارکنوں کوتحفظ فراہم کیاجائے
انتخابی عمل کومحفوظ بنانے کیلئے بھرپوراقدامات کئے جائیں۔نگراں وزیراعظم میرہزارخان کھوسہ اورچیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم سے مطالبہ

کراچی۔۔۔11، اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ہالا ناکہ حیدرآباد میں مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں حیدرآبادمیں پی ایس47 سے حق پرست امیدوار ،سابق حق پرست کونسلراور ایم کیوایم حیدرآبادسیکٹر B ، یونٹ 16 کے جوائنٹ یونٹ انچارج فخرالاسلام کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے وعدہ کیاتھاکہ انتخابی مہم کے دوران تمام امیدواروں کومکمل تحفظ فراہم کیاجائے گااورسیکوریٹی کے بھرپوراقدامات کئے جائیں گے لیکن حیدرآباد سے حق پرست امیدوارفخرالاسلام کے بہیمانہ قتل کے واقعہ نے نگراں حکومت کی جانب سے سیکوریٹی کے اقدامات کی قلعی کھول دی ہے۔رابطہ کمیٹی نے سوال کیاکہ آخرامیدواروں کوسیکوریٹی فراہم کرنے کے دعوے کہاں گئے؟آخرنگراں حکومت کیاکررہی ہے؟ اگرا میدواروں کوتحفظ فراہم نہیں کیاجاسکتاتوانتخابی مہم کے دوران عوام کوتحفظ فراہم کیسے کیا جاسکتا ہے ؟رابطہ کمیٹی نے کہاکہ سیکوریٹی اقدامات کرنا نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے لیکن نگراں وفاقی وزیرداخلہ ملک حبیب سیکوریٹی کے اقدامات پر توجہ دینے کے بجائے سیاسی بیان بازی اور بعض سیاسی جماعتوں کی خوشنودی حاصل کرنے میں مصروف ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ حیدرآبادمیں گزشتہ ماہ بھی دہشت گردوں نے ایم کیوایم کے سیکٹرآفس پر فائرنگ کی تھی اور جلسہ عام کی تیاریوں میں مصروف کارکنوں کوشہیدوزخمی کیاتھا لیکن اب تک اس واقعہ میں ملوث دہشت گردوں کوبھی گرفتارنہیں کیاجاسکاہے اورآج ایم کیوایم کے انتخابی امیدوار کو شہید کردیا گیا ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ دہشت گرد عناصرانتخابی عمل کوروکنے اورانتخابات میں حصہ لینے والی لبرل جماعتوں کونشانہ بنانے کی کھلے عام دھمکیاں دے رہے ہیں مگران دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے جس کانتیجہ ہے کہ وہ انتخابی امیدواروں کوبھی نشانہ بنارہے ہیں جبکہ پولیس ورینجرز کراچی میں پرامن علاقوں کے محاصروں ،چھاپوں اورگرفتاریوں میں مصروف ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے نگراں وزیراعظم میرہزار خان کھوسہ اورچیف الیکشن کمشنر جسٹس فخرالدین جی ابراہیم سے مطالبہ کیاکہ حق پرست امیدوارفخرالاسلام کے قاتلوں کوفی الفورگرفتارکیا جائے، تمام امیدواروں اورانتخابی عمل میں مصروف سیاسی کارکنوں کوتحفظ فراہم کیاجائے اورانتخابی عمل کومحفوظ بنانے کیلئے بھرپوراورمؤثراقدامات کئے جائیں۔ رابطہ کمیٹی نے فخرالاسلام شہیدکے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہاراوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ فخرالاسلام شہیدکی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔


12/23/2024 6:58:22 AM