Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

فخرالاسلام کے سفاک قاتل اپنے منطقی انجام کو ضرورپہنچیں گے، الطاف حسین


فخرالاسلام کے سفاک قاتل اپنے منطقی انجام کو ضرورپہنچیں گے، الطاف حسین
 Posted on: 4/11/2013
فخرالاسلام کے سفاک قاتل اپنے منطقی انجام کو ضرورپہنچیں گے، الطاف حسین
فخرالاسلام نے حق پرستی کی جدوجہد میں اپنی جان کا نذرانہ دیکر ثابت کردیا ہے کہ وہ فخرپاکستان اور فخراسلام بھی ہیں
فخرالاسلام کے قاتلوں کو گرفتارکرکے عبرتناک سزا دی جائے ، الطاف حسین
فخرالاسلام شہید کے بھائی افتخاراحمداور گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے الطاف حسین کی ٹیلی فون پر گفتگو
دہشت گردی کے واقعہ سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے، شہید کے بھائی افتخاراحمد

لندن۔۔۔11، اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے حیدرآباد پی ایس 47 سے ایم کیوایم کے امیدوار فخرالاسلام کے چھوٹے بھائی اور این اے 221 حیدرآبا دسے ایم کیوایم کے امیدوار افتخار احمدسے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے دہشت گردوں کے ہاتھوں فخرالاسلام کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ جناب الطاف حسین نے شہید کے بھائی سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہاکہ فخرالاسلام ، الیکشن 2013ء کے نہ صرف پہلے شہید ہیں بلکہ انہوں نے حق پرستی کی جدوجہد میں اپنی جان کا نذرانہ دیکر ثابت کردیا ہے کہ وہ فخرپاکستان اور فخراسلام بھی ہیں ۔ جناب الطاف حسین نے مزید کہاکہ بھائی کی شہادت سے آپ اوردیگر اہل خانہ دکھ اور صدمہ کی جس کیفیت کا شکار ہیں میں اس کا اندازہ لگاسکتا ہوں ۔ انہوں نے کہاکہ آپ صبر کریں ، انشاء اللہ فخرالاسلام کے سفاک قاتل اپنے منطقی انجام کو ضرورپہنچیں گے۔ فخرالاسلام شہید کے بھائی افتخاراحمد نے جناب الطاف حسین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے واقعہ سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے ۔آپ دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ تمام کارکنان کو اس راہ حق پر ثابت قدمی سے چلنے کا حوصلہ دے ۔
دریں اثناء جناب الطاف حسین نے گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے انہیں ایم کیوایم کے امیدوار فخرالاسلام کے بہیمانہ قتل کے واقعہ سے آگاہ کیا ۔ جناب الطاف حسین نے گورنر سندھ سے مطالبہ کیا کہ فخرالاسلام کے قاتلوں کو گرفتارکرکے عبرتناک سزا دی جائے ۔

12/23/2024 6:40:16 AM