Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایا ز میر کے کاغذات منظور کئے جانے کا فیصلہ انصاف اورحق کی فتح ہے ،رابطہ کمیٹی


ایا ز میر کے کاغذات منظور کئے جانے کا فیصلہ انصاف اورحق کی فتح ہے ،رابطہ کمیٹی
 Posted on: 4/10/2013
ایا ز میر کے کاغذات منظور کئے جانے کا فیصلہ انصاف اورحق کی فتح ہے ،رابطہ کمیٹی
الطاف حسین نے ایازامیرکے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف حق پرستانہ مؤقف اختیار کیا۔الطاف حسین کے مضبوط دلائل کا زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے نوٹس لیا۔
لندن ۔۔10اپریل 2013ء
متحد ہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلم لیگ ن کے رہنماء اورمعروف کالم نویس ایازا میر کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانا کا خیرمقدم کیا ہے اورایازامیرسمیت ملک بھرکے عوام کوحق کی فتح پر مبارکبا د پیش کی ہے ۔ایک بیان میں نے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین پاکستان کے واحد رہنما ہیں جنہوں نے ایازامیرکے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کے خلاف حق پرستانہ مؤقف اختیار کیا اورایازامیر کے حق میں ٹھوس دلائل دیئے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے تمام کارکنان کو فخر ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے مضبوط دلائل کا زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے نوٹس لیا اور جناب الطاف حسین کی آواز میں آواز ملائی جس پر رابطہ کمیٹی کے ارکان ان سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔رابطہ کمیٹی نے ایازامیر کے کاغذات نامزدگی منظور کرنے والی بینج کے ارکان کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ انصاف کی تاریخ میں خوش آئندہے ۔

12/23/2024 6:32:21 AM