Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

صادق آباد حلقہ پی پی 297 میں ایم کیوایم کے الیکشن آفس پر پولیس کی جانب سے متعصبانہ کارروائی پر افتخار اکبر رندھاوا کا اظہار مذمت


صادق آباد حلقہ پی پی 297 میں ایم کیوایم کے الیکشن آفس پر پولیس کی جانب سے متعصبانہ کارروائی پر افتخار اکبر رندھاوا کا اظہار مذمت
 Posted on: 4/9/2013 1
صادق آباد حلقہ پی پی 297 میں ایم کیوایم کے الیکشن آفس پر پولیس کی جانب سے متعصبانہ کارروائی پر افتخار اکبر رندھاوا کا اظہار مذمت
الیکشن کے دوران کسی بھی امیدوار کو ہراساں کرنا الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی صادق آباد حلقہ پی پی 297 میں ایم کیوایم کے الیکشن آفس پر پولیس گردی کا فوری نوٹس لیں، افتخار اکبر رندھاوا
صادق آباد:۔۔9؍اپریل2013ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن افتخاراکبررندوھاوانے صادق آباد حلقہ پی پی 297 میں ایم کیو ایم کے الیکشن آفس واقع کوٹ سبزل پر پولیس کی جانب سے متعصبانہ کارروائی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے کھلی پولیس گردی قراردیتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ ایم کیوایم کے الیکشن افس پرپولیس گردی کاسنجیدگی سے نوٹس لیاجائے۔ ایک بیان میں افتخاراکبررندھاوا نے کہا کہ کوٹ سبزل تھانہ کے ایس ایچ او مسلم ضیاء نے علاقہ پولیس کے زریعے ایم کیو ایم کے الیکشن آفس کوٹ سبزل پر بلاجواز کاروائی اورغنڈہ گردی کروائی ہے اور آفس میں تھوڑ پھوڑکرنے کے بعد آفس کا سامان، ہزاروں کی تعداد میں پارٹی پرچم، ‘ بینرز اور پینافلیکس، فرنیچر اوراہم کاغذات سمیت دیگر اشیاء پولیس موبائل اور پرائیویٹ گاڑی میں ڈال کر تھانہ لے گئے اور الیکشن آفس میں موجود ایم کیو ایم کے کارکنان کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے اورسنگین نتائج کی کھلے عام دھمکیاں دیں۔افتخاراکبررندھاوانے کہاکہ ایم کیوایم نے ماضی میں بھی ریاستی آپریشن کاسامناکیاہے۔ اورکہا کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں،غیرقانونی وغیرآئینی اقدامات اوربزدلانہ کارروائیاں سے ایم کیوایم کے کارکنان کے حوصلوں کوپست نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کے دوران کسی بھی امیدوار کوہراساں کرنا الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی ہے جبکہ الیکشن آفس پراس قسم کی کارروائیاں الیکشن کے عمل کومتاثرکرنے کے مترداف ہیں جن کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔افتخاراکبررندھاوانے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نجم سیٹھی اوردیگر حکام سے پر زور مطالبہ کیاکہ صادق آبادمیں میں حلقہ پی پی 297ایم کیوایم کے الیکشن آفس پرپولیس گردی کا فوری نوٹس لیاجائے اوراس واقع کی غیرجانبدارانکوائری کرواکراس واقعے میں ملوث ایس ایچ او سمیت دیگر عملہ کے افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔

12/23/2024 7:18:56 AM