صوبائی اسمبلی کے حلقہ 128بسم اللہ کالونی ، فردوس چالی اور داؤد چالی میں رہائش پذیر ہزارے وال معززین اور عمائدین کی اپنے سینکڑوں سمیت متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت
ہزارے وال معززین اور عمائدین کی رابطہ کمیٹی کے رکن رضاہارون سے ملاقات
کراچی ۔۔۔8، اپریل 2013ء
صوبہ سندھ کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ PS-128بسم اللہ کالونی ، فردوس چالی اور داؤد چالی میں رہائش پذیر ہزارے وال معززین اور عمائدین نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت کا اعلان کیا ہے اور آئندہ عام انتخابات میں حق پرست امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کی بھر پور یقین دہانی کرائی ۔ ایم کیوایم میں شمولیت کا علان ہزارے وال کے معززین اور عمائدین نے گزشتہ روز ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن رضاہارون سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر ایم کیوایم ہزارہ آرگنائزنگ کمیٹی کراچی کے انچارج شکیل عباسی ، جوائنٹ انچارجز ایچ او سی وقار شاہ ، ریحان رئیس اور دیگر بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان کرنے واے ہزارے وال معززین اور عمائدین نے رابطہ کمیٹی کے رکن رضاہارون سے گفتگو میں اپنے جذبات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ قائدتحریک جناب الطاف حسین تمام قومیتوں کے حقوق کے حصول کی مخلصانہ جدوجہد کررہے ہیں اور ہزارے وال عوام کے نجات دہندہ بھی جناب الطاف حسین ہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہزارے وال عوام آئندہ عام انتخابات میں اپنے علاقو ں کے مسائل کے حل، صحت ، تعلیم اور دیگر سہولیات کیلئے حق پرست امیدواروں کو ووٹ دیں گے اور انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن رضاہارون نے ہزارے وال معززین اور عمائدین کے جذبات کو سراہا اور انہیں متحدہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیار کرنے پر جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی ۔