سابق برطانوی وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر کے انتقال پر جناب الطاف حسین کا اظہا ر افسوس
مارگریٹ تھیچر کے انتقال سے برطانیہ کے عوام ایک عظیم سیاستداں سے محروم ہوگئے ہیں
لندن ۔۔ 8اپریل 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سابق برطانوی وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے مارگریٹ تھیچر مرحومہ کے خاندان کے تمام سوگوارن اور برطانیہ کے عوام سے دلی افسوس کااظہار کر تے ہوئے کہا کہ مارگریٹ تھیچر کے انتقال سے برطانیہ کے عوام ایک عظیم سیاستداں ے محروم ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے مارگریٹ تھیچر کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا ۔