Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مظلوم عوام ملک کی ترقی و خوشحالی اور حقوق کے حصول کیلئے ایم کیوایم کی جدوجہد کا عملی طور پر حصہ بن رہے ہیں، ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی


مظلوم عوام ملک کی ترقی و خوشحالی اور حقوق کے حصول کیلئے ایم کیوایم کی جدوجہد کا عملی طور پر حصہ بن رہے ہیں، ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی
 Posted on: 4/7/2013 1
مظلوم عوام ملک کی ترقی و خوشحالی اور حقوق کے حصول کیلئے ایم کیوایم کی جدوجہد کا عملی طور پر حصہ بن رہے ہیں، ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی 
پیپلز پارٹی ٹھٹھہ لیڈیز ونگ کی صدر محترمہ فہمیدہ شاہ اور ان کے شوہر شفیق احمد شاہ بخاری کی ساتھیوں سمیت ایم کیوایم میں شمولیت کا خیر مقدم 
کراچی ۔۔۔7، اپریل 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی اور اراکین نے پیپلزپارٹی ٹھٹھہ لیڈیز ونگ کی صدر محترمہ فہمیدہ شاہ ، ان کے شوہر شفیق احمد شاہ بخاری کی اپنے ساتھیوں سمیت ایم کیوایم میں شمولیت کا زبر دست خیر مقدم کیا ہے اور انکی ساتھیوں سمیت ایم کیوایم میں شمولیت کو سندھ دھرتی کے مستقل باشندوں کے درمیان پیار ، محبت اور یکجہتی کیلئے خوش آئند قرار دیا ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ مظلوم عوام ملک کی ترقی و خوشحالی اور حقوق کے حصول کیلئے ایم کیوایم کی جدوجہد کا عملی طور پر حصہ بن رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ محترمہ فہمیدہ شاہ اور ان کے شوہر شفیق احمدشاہ بخاری کی اپنے ساتھیوں سمیت ایم کیوایم میں شمولیت قائدتحریک جناب الطاف حسین کے فکر وفلسفہ اورنظریئے کی سچائی کا کھلا ثبوت ہے اور انشاء اللہ ان کی ایم کیوایم میں شمولیت سے سندھ دھرتی کے مستقل باشندوں کے درمیان نفرتیں اور دوریاں پیدا کرنے والے سازشی عناصر کوشکست کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج و اراکین نے محترمہ فہمیدہ شاہ ، ان کے شوہر شفیق احمد شاہ بخاری کو اپنے ساتھیوں سمیت ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرنے پر دلی مبارکباد بھی پیش کی ۔

12/23/2024 1:31:16 AM