Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سرسید یونیورسٹی کے چانسلر زیڈ اے نظامی کے انتقال پراے پی ایم ایس او کا اظہارافسوس


سرسید یونیورسٹی کے چانسلر زیڈ اے نظامی کے انتقال پراے پی ایم ایس او کا اظہارافسوس
 Posted on: 4/7/2013 1
سرسید یونیورسٹی کے چانسلر زیڈ اے نظامی کے انتقال پراے پی ایم ایس او کا اظہار افسوس 
زیڈ اے نظامی مرحوم کے انتقال سے پیداء ہونے والا خلاء کئی عرصے تک پورا نہیں ہوسکے گا، مرحوم انتہائی شفیق اور علم دوست انسان تھے
مرحوم نے تعلیم کے فروغ کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں جو ناقابل فراموش ہیں۔اے پی ایم ایس او 
لندن۔۔۔7، اپریل 2013ء 
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کی مرکزی کابینہ نے سرسید یونیورسٹی کے بانی انجینئر و چانسلر زیڈ اے نظامی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں اراکین مرکزی کابینہ نے کہا کہ زیڈ اے نظامی مرحوم کے انتقال سے ملک انتہائی شفیق، علم دوست انسان اور تجربہ کار استاد سے محروم ہوگیا ہے، مرحوم کے انتقال سے پیداء ہونے والا خلاء کئی عرصے تک پورا نہیں ہوسکے گا۔ اراکین مرکزی کابینہ نے کہا کہ مرحوم نے شہرکراچی اور ملک میں تعلیم کے فروغ کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں اور ملک و قوم کو ہزاروں کی تعداد میں انجینئرز مہیا کیے۔ اراکین مرکزی کابینہ نے زیڈ اے نظامی مرحوم کی علم کے فروغ کیلئے خدمات کو سراہتے ہوئے انھیں زبردست خراج عقیدت بھی پیش کیا۔ اراکین مرکزی کابینہ نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔ (آمین) دریں اثناء مرحوم کی نمازِ جنازہ مسجدِ عمر کلفٹن میں ادا کی گئی جس میں سابقہ حق پرست اراکین اسمبلی عبدالقادر خانزادہ ، خواجہ سہیل، مزمل قریشی، خالد بن ولایت، اے پی ایم ایس او کے چیئرمین عبدالوہاب، سیکریٹری جنرل توصیف احمد و اراکین مرکزی کابینہ کے علاوہ اے پی ایم ایس او کے کارکنان و ہمدرد طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

12/23/2024 1:53:10 AM