پاکستا ن سرائیکی پارٹی کے سربراہ تاج محمد لنگا کے انتقال پر الطاف حسین کااظہار افسوس
لندن۔۔۔7، اپریل2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان سرائیکی پارٹی کے سربراہ تاج محمد لنگا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور انہیں کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خصوصاً جنوبی پنجاب کیلئے تاج محمد لنگا کی جدوجہد اور خدمات قابل ستائش رہی ہیں اور ان کے انتقال سے پاکستان ، سرائیکی پارٹی اورجنوبی پنجاب ایک محسن اور دوست سے محروم ہوگیا ہے ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطا کرے۔ (آمین)