Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والی پیپلز پارٹی کی لیڈیز ونگ کی صدر فہمیدہ شاہ اور ان کے شوہر شفیق شاہ کی دیگرساتھیوں سمیت ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان


ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والی پیپلز پارٹی کی لیڈیز ونگ کی صدر فہمیدہ شاہ اور ان کے شوہر شفیق شاہ کی دیگرساتھیوں سمیت ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان
 Posted on: 4/6/2013 1
ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والی پیپلز پارٹی کی لیڈیز ونگ کی صدر فہمیدہ شاہ اور ان کے شوہر شفیق شاہ کی دیگرساتھیوں سمیت ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان 
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار و اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات
جناب الطاف حسین کے فکر وفلسفے سے دینا متاثر ہورہی ہے ملک کے کونے کو نے سے لوگ متحدہ میں شامل ہورہے ہیں، محترمہ فہمیدہ شاہ
کراچی :۔۔۔۔6،اپریل 2013ء
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی ملک سے جاگیر دارانہ ، وڈیرانہ ، سردارانہ اور ظالمانہ نظام کیخلاف اور 98فیصد غریب و متوسط طبقے کی عملی جدوجہد سے متاثر ہوکر ٹھٹھہ سے تعلق رکھنے والی پیپلز پارٹی کی لیڈیز ونگ کی صدر فہمیدہ شاہ اور ان کے شوہر شفیق شاہ نے دیگرساتھیوں سمیت ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔ انہوں نے یہ اعلان گزشتہ روزخورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار و اراکین رابطہ کمیٹی سے ملاقات کے دوران کیا ۔ اس موقع پر سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج و اراکین کمیٹی ، سابق رکن سندھ اسمبلی ہیر اسماعیل سوہو سمیت پیپلز پارٹی سے ایم کیوایم میں شمولیت اختیار کرنے والے سینکڑوں کارکنان بھی موجو د تھے ۔اس موقع پرمحترمہ فہمیدہ شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جناب الطاف حسین کے فکر وفلسفے سے دینا متاثر ہورہی ہے ملک کے کونے کو نے سے لوگ متحدہ میں شامل ہورہے ہیں ،35سال سے ہمارا گھرانہ پیپلز پارٹی سے وابستہ تھا ،ہمیشہ دکھ اور مشکلات میں پی پی پی کا ساتھ دیا تاہم موجودہ پیپلز پارٹی شہیدبھٹو اورمحترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی پارٹی نہیں رہی یہ ہی وجہ ہے کہ اپنے خاندان اور رشتہ داروں اور ہزاروں حامیوں سمیت متحد ہ قومی موومنٹ میں شمولیت اختیار کررہے ہیں تاکہ جناب الطاف حسین کی قیاد ت میں ضلع ٹھٹھہ کو ترقیاقی یافتہ شہر بنائیں گے اورٹھٹھہ ضلع کو متحدہ قلعہ بنائیں گے ۔اس موقع پر سابق رکن سندھ اسمبلی شفیق احمد شاہ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہاکہ آج الطاف حسین کا جو ہاتھ تھا ماہے ، مرتے دم تک ساتھ نہیں چھوڑوں گا ،میں وڈیرا نہیں ہوں و ڈیروں سے نفرت کرتا ہوں ، قائد تحریک جناب الطاف حسین کی مدد سے ضلع ٹھٹھہ کی صورتحال کو تبدیل کرکے دکھائیں گے ۔ٹھٹھہ ضلع جو پی پی کا ضلع تھا اب متحدہ کا گڑھ بنے گا ۔اس موقع پر ڈاکٹر فارو ق ستار نے فہمیدہ شاہ اور شفیق شاہ اور ان کے دیگر ساتھیوں کا ایم کیوایم میں شامل ہونے پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ شفیق شاہ پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی رکن رہے چکے ہیں ان کا گھرانہ سندھ کا معزز سیاسی گھرانہ ہے ،یہ کوئی جاگیر دارا نہ یا وڈیرانہ گھرانہ نہیں ہئے بلکہ انہوں نے لوگوں کی خدمت کی ہے ، انہوں نے کہاکہ ہم آپس میں مل کر سندھ کو اس کا کھویا ہوا مقام دلائیں گے ، سندھ انشاء اللہ پاکستان کو لیڈ کرے گا ، سندھ کی اکائیوں کا اتحاد فطری ہے ، پاکستان کی بقاء و سلامتی کے لئے لاز م ہے ، سندھ نے ہمیشہ پاکستان کو قیادت فراہم کی ہے ،سندھ کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سندھی میں کہتے ہیں ہل ارُدو میں کہتے ہیں چل اور دونوں مل کر ہلچل مچائیں گے ،اور سندھ سے موروثی سیاست کے خلاف کام کریں گے ۔اس موقع پر سابق رکن سندھ اسمبلی ہیر سوہو نے مختصراً میڈیا سے گفتگو کی ۔

12/23/2024 1:51:44 AM